دنیا
سلامتی کونسل: امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد چوتھی مرتبہ ویٹو کر دی
قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے تاہم امریکہ نے ایک دفعہ پھر اسرائیلی پشت پناہی کرتے ہوئے اسے ویٹو کر دیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پندرہ رکنی کونسل میں رائے شماری کے موقع پر قرارداد پیش کی جس کے حق میں 14 ووٹ آئے تاہم امریکہ نے ایک دفعہ پھر اسرائیلی پشت پناہی کرتے ہوئے اسے ویٹو کر دیا جس کے باعث اسے منظوری نہ مل سکی۔
اس قرارداد میں سلامتی کونسل کو عالمی امن اور سلامتی قائم رکھنے کی ذمہ داری یاد دلائی گئی جبکہ غزہ میں تمام فریقین سے جنگ بندی اور اس کے احترام کا مطالبہ کرنے کے علاوہ علاقے میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کے مطالبے کو بھی دہرایا گیا۔
امریکہ اس سے قبل بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد تین مرتبہ ویٹو کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار 985 ہوچکی ہے جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 92 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
پاکستان
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست کو خالی قرار دیا ہے
الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ارسال کردہ ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کردیا۔
عادل بازئی کی نااہلی کے خلاف درخواست مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر کی تھی۔
عادل بازئی نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کوئٹہ سے آزاد امیدوار کے طور پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہون نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست کو خالی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ عادل خان بجٹ سیشن کے دوران حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے تھے، عادل خان بازئی نے بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 262 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
پاکستان
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
حجاج کرام پاسپورٹس 24 گھنٹوں میں حاصل کر سکیں گے
حجاج کرام 2025 کے لیے خوشخبری آگئی ہے، حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔
اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی، جہاں خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا۔
ڈی جی پاسپورٹس نے مزید کہا کہ حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈیلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔
پاکستان
سربراہ پاک فضائیہ کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ، مختلف اسٹالز کا جائزہ
ائیر چیف نے دفاعی صنعت کےفریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی کی
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کراچی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے نمائش میں آئے ہوئے غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی۔ جبکہ ائیر چیف نے دفاعی صنعت کےفریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ فریم ورک کا مقصد ایروسپیس شعبہ کی ترقی میں مسائل دور کرنا ہے، ایروسپیس اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی تعاون کا فروغ ضروری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی صنعت فریم ورک کا مقصدایرو اسپیس سیکٹر میں موجود خلاکی نشاندہی اور اسے پر کرنا ہے۔
ائیرچیف مارشل ظہیر احمد نے نیشنل انکیوبیشن سینٹرفار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کےذریعے ابھرتے ٹیلنٹ کوپروان چڑھانےکی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نیشنل انکیوبیشن سنٹر فار ایروسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی صنعتوں کی صلاحیت اور ہنر کے فروغ پر زور دیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی صنعت فریم ورک کا مقصدایرو اسپیس سیکٹر میں موجود خلاکی نشاندہی اور اسے پر کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ یہ نمائش دفاعی اور ایرو سپیس ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا بہترین مظہر ہے جو ملکی اور غیر ملکی شرکاء کو متوجہ کرنے کا باعث ہے۔
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
موسم 16 گھنٹے پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان