مسافرگاڑیاں سکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی
ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔
واقعہ ضلع کرم کے لوئر علاقے میں پیش آیا۔ مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔
رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 36 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ اس واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مسافرگاڑیاں سیکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے
ملتان باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
- 3 گھنٹے قبل
نیب کی جانب سے ملک ریاض سمیت33ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
- 4 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل اضا فہ
- 7 گھنٹے قبل
آئی سی سی کاپاکستان میں ہونیوالی تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی ، آ رمی چیف
- 3 گھنٹے قبل
انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے ، وزیر داخلہ
- 7 گھنٹے قبل
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کا پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
- 8 گھنٹے قبل
امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں کوئی نہ کوئی دل کی بیماری سے مر جاتا ہے، رپورٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی
- 8 گھنٹے قبل
بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کا پاکستان کا دورہ
- 6 گھنٹے قبل
صدر آصف علی زرداری کی میجر حمزہ شہید کے آ بائی گاؤں آ مد ،اہل خانہ سے تعزیت
- 4 گھنٹے قبل
پیراگون سلوشنز نے تقریباً 90 صارفین کو ہیک کرنے کی کوشش کی
- 2 گھنٹے قبل