Advertisement
علاقائی

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا اپنا  سسٹم ایف بی آر سے منسلک کرنے کا فیصلہ

دونوں سسٹم کو مربوط کرنے سے کچی رسیدوں کی آڑ میں ٹیکس چوری کے عمل کو ممکنہ طور پر روکنے میں مدد مل سکے گی، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر نومبر 21 2024، 3:28 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب ریونیو اتھارٹی کا اپنا  سسٹم ایف بی آر سے منسلک کرنے کا فیصلہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے) نے ای آئی ایم ایس (e-IMS) سسٹم کو ایف بی آر کے  سسٹم پوانٹ اف سیلز (POS) سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آر اے  کی الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم  اور  پوائنٹ آف سیل سسٹم کی تنصیب ہونے سے ٹیکس ڈیٹا کا حصول آسان ہوسکے گا۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی  کے  مطابق ای آئی ایم ایس سسٹم کو ایف بی آر کے سسٹم پوائنٹ آف سیلز سے منسلک کرنے سے ٹیکس گزاروں کو دونوں سسٹم کے ساتھ علیحدہ علیحدہ مربوط کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

 ترجمان پی آر اے کا مزید کہنا ہے کہ دونوں سسٹم کو مربوط کرنے سے کچی رسیدوں کی آڑ میں ٹیکس چوری کے عمل کو ممکنہ طور پر روکنے میں مدد مل سکے گی۔
ترجمان  ریونیو اتھارٹی کے مطابق پہلے مرحلہ میں 31 دسمبر تک تمام ریسٹورینٹس کو  پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا ، جبکہ دوسرے مرحلہ میں 28 فروری تک سروس سیکٹرز کو بھی  پی او ایس سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔
صوبوں کی ٹیکس اتھارٹیز کا ایف بی آر  کے سسٹم سے منسوب ہونے سے ٹیکس کی ریکوری اور مانیٹرنگ بھی آسان ہوسکے گی، اسکے علاوہ ریسٹورینٹس مالکان کو بھی انوائس جنریٹ کرنے میں آسانی ہوسکے گی۔

Advertisement
Advertisement