- Home
- News
بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہواہے
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
تاجروں پرامید ہیں کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی،ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ امریکہ کو ’دنیا کا کرپٹو دارالحکومت‘ بنائیں گے۔ جس سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے جبکہ ٹرمپ کے آنے سے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کڑی نگرانی سے چھٹکارا مل جائے گا۔
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر کے قریبی ساتھی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی کرپٹو کرنسی کے حامی ہیں۔
خیال رہے کہ کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت 97 سے 99 ہزار ڈالر کے درمیان ٹریڈ کر رہی تھی، جس میں آج مزید اضافہ ہو گیا ہے،جبکہ کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہےجو ایک ریکارڈ سطح ہے، پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریبا تین کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر بنتی ہے۔
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل
لاہور گیریژن یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن انتخابات، احسن کامرے صدر منتخب
- 3 گھنٹے قبل
کراچی:کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کی تقریب
- 2 گھنٹے قبل
خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل
بینک اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے
- 2 گھنٹے قبل
ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بلاول بھؐٹو کا سکھر میں تقریب سے خطاب
- 4 گھنٹے قبل