نشتر اسپتال :ایڈز منتقلی کامعاملہ ،وزیر اعلی مریم نواز کا سخت ایکشن، ایم ایس سمیت 6 افراد معطل
معطل ہونے والوں میں ایم ایس ، وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی اور دیگر سینئیرز ڈاکٹر ز شامل ہیں

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ سے 25 مریضوں میں ایڈر کی منتقلی کے معاملے پر سخت ایکشن لے لیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نشتر اسپتال ملتان کا دورہ کیا جہاں انہیں نیفرولوجی وارڈ سے ایڈز کی 25 مریضوں میں منتقلی کے معاملے پر مکمل بریفننگ دی گئی۔
مریم نواز نے غفلت برتنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اس کے نتیجے میں متعدد سینیئر ڈاکٹرز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
معطل ہونے والوں میں ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر کاظم اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 سینیئر ڈاکٹرز شامل ہیں۔
جبکہ ہیڈ آف نیفرولوجی وارڈ ڈاکٹر غلام، ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر پونم، سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر عالمگیر اور ہیڈ نرس ناہید بھی معطل ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔
دوسری جانب تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں معطل ہونے والے تمام ڈاکٹرز کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں، مریم نواز کی اس کارروائی کا مقصد مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور صحت کے نظام میں بہتری لانا ہے۔

لالی وڈ فلم ’لو گرو‘ نے باکس آفس پر مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، کتنے کروڑ کمائے؟
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب کانئے مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا، عظمی بخاری
- 14 گھنٹے قبل

مردان: گھریلو جھگڑے پر موٹروے پولیس اہلکار اپنی بیوی کے ہاتھوں قتل
- 10 گھنٹے قبل

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی اسحاق ڈار سے ملاقات , باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم،وزیر خارجہ سمیت اہم سیاسی شخصیات کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
- 11 گھنٹے قبل

واٹس ایپ میں صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر کی آمد
- 13 گھنٹے قبل

صدرٹرمپ کی ایک دفعہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش
- 8 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
احمد آباد : میڈیکل کالج کے ہوسٹل پر طیارہ گرنےسے 75 طالب علم ہلاک،مجموعی تعداد 315 ہو گئی
- 10 گھنٹے قبل

گجرات:دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم ،خاتون سمیت3 افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

نہ تو امریکی دباؤ کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی ایٹمی تحقیقات بند کریں گے،ایرانی صدر
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اماراتی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے اموراور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ،241مسافر ہلاک ،ایک معجزانہ طور پر بچ گیا
- 13 گھنٹے قبل