جرم

پنو عاقل: کچے کےڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،1 اہلکار شہید ، ایک زخمی

ڈاکوؤں کی جانب سے سدوجا کی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Nov 25th 2024, 3:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنو عاقل: کچے کےڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،1 اہلکار شہید ، ایک زخمی

 ضلع سکھر کے علاقے پنو عاقل  کی حدود میں دریائے سندھ کے کنارے  کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سندھ پولیس کی چوکی پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا،ڈاکوؤں کی جانب سے سدوجا کی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔   
ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر سکھر میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سکھر اور رینجرز کے  افسران نے شرکت کی۔
ڈاکوؤں کے حملے میں شہید  ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت اربیلو چاچڑ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اہلکار میں رضا محمد شامل ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف ہمارا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری رہےگا، انہوں نے مزید کہا کہ شہید اہلکار کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔