جی این این سوشل

تفریح

ہاتھوں کی چھوٹی بڑی انگلیاں شخصیت کا راز بتاتی ہیں

نیویارک : مرد و خواتین کے ہاتھوں کی انگلیاں ان کی شخصیت کے حوالے سے اہم ترین راز رکھتی ہیں۔ انہی راز کے بارے میں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رنگ فنگر بڑی اور شہادت کی انگلی چھوتی رکنے والے افراد کی شخصیت متاثر کن
رنگ فنگر بڑی اور شہادت کی انگلی چھوتی رکنے والے افراد کی شخصیت متاثر کن

 

 

ماہرین کے مطابق ہاتھ کی تیسری انگلی جسے ( رِنگ فنگر) کہتے کی لمبائی کا انحصار ٹسیٹو سٹیرون پر منحصر ہوتا ہے اس ہارمون کا براہ راست اثر انسان کی شخصیت پر پڑتا ہے جب کہ انڈیکس فنگر جسے شہادت کی انگلی بھی کہا جاتا ہے اس کی لمبائی بھی شخصیت کے اہم راز خود میں سموئے ہوئے ہیں ۔

یہ دو انگلیاں آپ کے شخصیت کے حوالے سے کیا کہتی جانیے 

اگر شہادت کی انگلی تیسری انگلی سے چھوٹی ہوتو ۔۔

 

ہاتھ کی تیسری انگلی ( رنگ فنگر) بڑی اور شہادت کی انگلی چھوتی رکنے والے افراد کی شخصیت متاثر کن ، جادوئی اور خاصی دلکش ہوتی ہے ۔

ایسے افراد گفتگو میں مہارت رکھتے ہیں اور جلد ہی محفل کی توجہ اپنے جانب مبزول کرلیتے ہیں ، ایسے افراد خطرات مول لینے سے نہیں گھبراتے ،بعض اوقات منصوبے تکمیل کو نہ بھی پہنچ جائیں تو یہ دلبرداشتہ ہونے کی بجائے دوسرا راستہ اختیار کرلیتے ہیں ۔

یہ وجہ ہے کہ ایسے افرا اعلیٰ مقاصد رکھتے ہیں ، اکثر اوقات ایسے افراد کو جارحانہ بھی کہا جاتاہے ۔

اگر شہادت کی انگلی تیسری انگلی سے بڑی ہوتو

جن افارد کی شہادت کی انگلی تیسری انگلی سے بڑی ہوتو ایسے افرا بااعتماد اور بہترین لیڈر ہوتے ہیں ، ان کی شخصیت پر سکون اور ٹھنڈے مزاج کی حامل ہوتی ہے ۔،ا یسے افراد قدم ہی نہیں اٹھاتے بلکہ منزل کے حصول تک ان مقاصد پر قدم جمائے رکھتے ہیں ، ایسے افراد تجرباتی ذہنیت کے حامل ہوتے ہیں اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل حاصل اور وصول کا اندازہ لگا لیتے ہیں ۔

اگر شہادت کی انگلی تیسری انگلی کے برابر ہو

جن افراد کی شہادت کی انگلی انکی تیسری انگلی کے برابر ہوتو ایسے افراد بے حد خیال رکھنے والے ، متوازن ، پرامن اور محنت سےکامیاب ہونےولوں میں شامل ہوتے ہیں ۔

ایسے افراد اچھے دوست اور دوسروں کی مدد کے لی ہر وقت تیار رہتے ہیں ، ہر کام چاہے وہ دوستی ہو ، کاروبار ہو یا تعلقات ، ان پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کرتے ہیں ۔

ایسے افراد تنازعات اور خطرات سے فور رہنے کی کوشش کرےت ہیں غیر یقینی صورتحال ایسےا فراد کو اچھے دوست اور دوسروں کی مدد کے لےی ہر وقت تیار رہتے ہیں ، ہر کام چاہے وہ دوستی ہو ، کاروبار ہو یا تعلقات ، ان پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کای جاسکتاہے ۔

ایسے افراد تنازعات اور خطرات سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں اور غیر یقینی صورتحال ایسے افراد کو غیر مطمئن بنائے رکھتی ہے ، جبکہ یہ لوگ منفی حالات میں بھی مثبت رہنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

 

 

تفریح

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے، منیجر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی  ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور شیوسینا کے رہنما گووندا کو اپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد آج علی الصبح اسپتال لے جایا گیا۔

یہ واقعہ صبح تقریبا ساڑھے چار بجے اس وقت پیش آیا جب وہ باہر جانے سے پہلے ہتھیار رکھ رہے تھے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق گووندا کو صبح ساڑھے پانچ بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سےمعلوم ہوا ہے کہ گولی ان کے گھٹنے میں لگی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

گووندا کے منیجر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 110 کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 92، لاہور سے 03 اور اٹک سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی  بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 110 کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 92، لاہور سے 03 اور اٹک سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جہلم، جھنگ اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے دو ،دو نئے مریض سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 671 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1843 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے پیش نظر میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی

میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے پیش نظر میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll