Advertisement

انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 282 رنزکا ہدف

پاکستان کی جانب سے  شاہ زیب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Nov 30th 2024, 7:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 282 رنزکا ہدف

دبئی میں کھیلے جا رہے انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف  دے دیا، اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اچھی  اننگز کا آغاز کرتے ہوئے درمیان 160 رنز کی شاندار شراکت داری بنائی۔

160 کے مجموعی اسکور پر عثمان خان 60 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے  شاہ زیب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، انہوں نے دس چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے شاندار 159 رنز بنائے۔

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ریاض اللہ نے 27 ہارون ارشد 3 فہیم الحق 4 سعد بیگ 4 اور فرحان یوسف بنا کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے سمرتھ ناگراج نے 3، آیوش مہاترے نے 2 جبکہ کرن چورملے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement