جی این این سوشل

کھیل

چیمئپنز  ٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار، آئی سی سی کا اجلاس ملتوی

آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا اگلا اجلاس  اتوار یا پیر کو ہونے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیمئپنز  ٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار، آئی سی سی کا اجلاس ملتوی
چیمئپنز  ٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار، آئی سی سی کا اجلاس ملتوی

چیمئپنز  ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ  کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، جس کی وجہ سے دونوں بورڈ نے فیصلے کے لیے مزید مہلت مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمئپنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کا آج ہونے والا اجلاس پھر ملتوی ہو گیا  ہے، دونوں بورڈ اپنی حکومتوں سے چیمپئنزٹرافی پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا اگلا اجلاس  اتوار یا پیر کو ہونے کا امکان ہے،جبکہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور وہ اس سے  پیچھے نہیں ہٹے گا، معاملہ نہ سلجھنے کی صورت میں ووٹنگ کروائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کل ہونے والے اجلاس  میں چیمئپنز  ٹرافی کی میزبانی کا فیصلہ ہونا تھا تا ہم وہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا، اجلاس آج دوبارہ ہونا تھا مگر آج پھر اجلاس نہیں ہو سکا، میگا ایونٹ کے معاملے پر پی سی بی ہائبرڈ ماڈل سے مکمل انکار اور میزبانی کے موقف پر قائم ہے۔

پاکستان کو اگلے سال کے اوائل میں آئی سی سی چیمئپنز  ٹرافی کا انعقاد کرنا ہے جبکہ بھارت نے پاکستان کا دورہ کرنے سے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد ٹورنامنٹ کا شیڈول ابھی تک طے نہیں ہو سکا، بھارت نے  ٹورنامنٹ کے لیے ہائبرڈ موڈ کی حمایت کی ہے جسے پی سی بی کی جانب سے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو واضح کردیا گیا ہے کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے پاکستان ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر نہیں لیکر جائے گا اور اگر آئی سی سی نے نیوٹرل وینیو پر جانے کا کہا تو پاکستان کبھی بھی بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔

تفریح

شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار

فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ ٹیکس ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار

بالی ووڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے  شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔

فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

 رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے اس سال  80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ 

جبکہ  اس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان کہلائے جانے والے سلمان خان کا نمبر آتا ہے جنہوں نے  75 کروڑ ٹیکس ادا کیا،اس کے بعد  امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔

اسی طرح خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی بالی وڈ  اداکارہ کرینہ کپورخان  ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 282 رنزکا ہدف

پاکستان کی جانب سے  شاہ زیب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 282 رنزکا ہدف

دبئی میں کھیلے جا رہے انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف  دے دیا، اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اچھی  اننگز کا آغاز کرتے ہوئے درمیان 160 رنز کی شاندار شراکت داری بنائی۔

160 کے مجموعی اسکور پر عثمان خان 60 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے  شاہ زیب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، انہوں نے دس چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے شاندار 159 رنز بنائے۔

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ریاض اللہ نے 27 ہارون ارشد 3 فہیم الحق 4 سعد بیگ 4 اور فرحان یوسف بنا کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے سمرتھ ناگراج نے 3، آیوش مہاترے نے 2 جبکہ کرن چورملے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بورے والا: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی

خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ آگ لگ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بورے والا: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی

ضلع وہاڑی کے علاقے بورے والا میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں  تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی  ہو گئی۔

یہ واقعہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ گھر کے اندر کمرے میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں دو معصوم بچے اور ان کے والد شامل ہیں جبکہ بچوں کی ماں کو تشویش ناک حالت میں ملتاں نشتر اسپتال ریفر کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کا والد دانش رضا، دو سالہ ایان عباس اور 6 ماہ کا فرحان عباس شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ جھلس کر شدید زخمی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll