جرم

لکی مروت:فائرنگ سےسب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Nov 30th 2024, 2:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لکی مروت:فائرنگ سےسب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں  فائرنگ سے  سب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کا ایک واقعہ لکی مروت کے علاقے  پہاڑ خیل پکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عبدالقدیر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر کا تعلق پنجاب پولیس سے تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکار عبد القدیر مروت فیصل آباد میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان واردات کے مقام سے فرار ہوگئے،جبکہ  تینوں لاشیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔