Advertisement
تجارت

اوگرا   نے  ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا سلینڈر ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 30th 2024, 8:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوگرا   نے   ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کر دیا۔

اوگرا نے ماہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا سلینڈر ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر کی گئی ہے، دسمبرکیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلو ہو گی۔

Advertisement
Advertisement