تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2650 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
علاقائی
کرم میں جاری جھڑپوں سے مزید 7 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 97 ہو گئی
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے
خیبر پختونخوا کے علاقے کرم ایجنسی میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد دونوں اطراف سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جھڑپوں سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے اموات کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی۔
چند روز قبل کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود پچھلے کئی روز سے جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں کل مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ اس قبل پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 9 روز سے بند ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے، جبکہ علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دنیا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد 44 ہزار 363 ہوگئی ہے
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے 40 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات نصیرات کیمپ میں ہوئی ہیں ، کچھ علاقوں سے اسرائیلی ٹینکوں کے انخلاء کے بعد نصیرات پٹی کا مرکز ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شمالی غزہ میں بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ دیگر غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں شہید کیے گئے،پیرامیڈیکس کے مطابق باقی اموات غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں ہوئیں۔
دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے جمعرات کو بتایا تھا کہ غزہ کی پٹی کے انتہائی شمال میں سات ہفتوں سے جاری رہنے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک لاکھ 30 ہزار لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد 44 ہزار 363 ہوگئی ہے۔
جرم
لکی مروت:فائرنگ سےسب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ سے سب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ کا ایک واقعہ لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل پکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عبدالقدیر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر کا تعلق پنجاب پولیس سے تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکار عبد القدیر مروت فیصل آباد میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان واردات کے مقام سے فرار ہوگئے،جبکہ تینوں لاشیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
-
علاقائی 2 دن پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
علاقائی ایک دن پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
علاقائی ایک دن پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب