جی این این سوشل

علاقائی

قلعہ بالا حصار پشاور میں خصوصی گرینڈ جرگہ کا انعقاد

عمائدین نے کہا کہ وہ ضلع خیبر میں امن کیلئے حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ فتنہ الخوارج کے خلاف کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قلعہ بالا حصار پشاور میں خصوصی گرینڈ جرگہ کا انعقاد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ضلع خیبر کے مختلف علاقوں کے عمائدین نے حکومت پاکستان اور سیکورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی فرد یا عنصر کو امن خراب کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی۔

اس عزم کا اظہار قلعہ بالا حصار پشاور میں ہونے والے خصوصی گرینڈ جرگہ کے دوران کیا گیا جس میں ضلع خیبر کے عمائدین، نوجوانوں، سینئر سول اور فوجی افسران نے شرکت کی۔ عمائدین نے کہا کہ وہ ضلع خیبر میں امن کیلئے حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ فتنہ الخوارج کے خلاف کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ضلع خیبر میں امن کی بحالی کے لیے برسرپیکار ہیں اور کسی فرد یا گروپ کو ضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام نے مقامی عمائدین سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ علاقے میں حکومت پاکستان اور اس کے ماتحت اداروں کے ساتھ فتنہ الخوارج کے خلاف متحرک ہیں ۔ لنڈی کوتل، جمرود، باڑا اور وادی تیرا کے عمائدین نے جرگہ میں شرکت کی اور متعدد تجاویز پیش کیں۔

عمائدین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے جرگے علاقے میں امن کا واضع پیغام ہیں۔

 

پاکستان

آرمی چیف کی زیر صدارت دو روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف  کی زیر صدارت دو روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری) کی زیرِ صدارت دو روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس کےآغاز میں فورم کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ہوئی، فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پاکستانی شہریوں اور اسلام آباد میں حالیہ پُرتشدد مظاہروں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں جاری مظالم کی پُر زور مذمت کی، شرکاء نے غزہ میں جاری فوجی جارحیت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی قانونی اقدامات کی بھی حمایت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی، فورم نے کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تیسرا ٹی 20:زمبابوے نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری سے اپنے نام کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسرا ٹی 20:زمبابوے نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دووکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے دیاگیا  133 رنز  کا زمبابوے نے ایک گیند قبل ہی 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان نے  تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

زمبابوے کی  جانب سے برائن بنیٹ 43، مارومانی 15، سکندر رضا 19 اور میئرز نے 13 رنز بنائے۔ 

آخری اوور میں ماپوسا 4 گیندوں پر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی دلوادی۔

جبکہ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3، جہاندان خان نے2 ،سلمان علی اور سفیان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع

اکتوبر میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ  کی جانب سے  پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کردی۔

اس حوالے سے جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹ کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی ، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2021 میں حاصل شدہ 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی تیسری بار توسیع دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے میں مدد ملےگی، ڈپازٹ میں توسیع سے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں بھی مدد ملےگی۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں پاک سعودی مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا کیا گیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll