جی این این سوشل

پاکستان

صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل رہا کر دیا گیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انسداد دہشتگردی عدالت  نے سینئر صحافی و تجزیہ کار مطیع اللہ جان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق  صحاقی مطیع اللہ جا ن کو اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت( اے ٹی سی)  کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا،اس دوران مطیع اللہ جان کے جوڈیشل ریمانڈ پربھیجنے کا پراسس عدالت نے مکمل کیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی دیں،روبکار کہاں ہے؟ حکم نامے کو ریکارڈ کے ساتھ لگائیں اور درخواست ضمانت پر نوٹس کررہا ہوں۔

 پراسیکیوٹرنے کہا میری یہی درخواست ہے ضمانت خارج کردیں، عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل رہا کر دیا گیا۔ 

پاکستان

آرمی چیف کی زیر صدارت دو روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف  کی زیر صدارت دو روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری) کی زیرِ صدارت دو روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس کےآغاز میں فورم کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ہوئی، فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پاکستانی شہریوں اور اسلام آباد میں حالیہ پُرتشدد مظاہروں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں جاری مظالم کی پُر زور مذمت کی، شرکاء نے غزہ میں جاری فوجی جارحیت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی قانونی اقدامات کی بھی حمایت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی، فورم نے کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کی،تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان  پر فرد جرم عائد

انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ  محمود قریشی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے جیل میں قائم عدالت میں سماعت کی،  شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت تمام ملزمان کوجیل میں قائم عدالت میں پیش کیا گیا کیلئے تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کی،تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے 16 دسمبر کو گواہان کو طلب کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے برہان معظم ملک عدالت میں پیش ہوئے،واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب کابینہ نےپارلیمنٹیرینزکی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دے دی

 پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کےبعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا ،ترجمان پنجاب حکومت نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب کابینہ نے تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دےدی ہے۔    

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کابینہ نےپارلیمنٹیرینزکی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نےپارلیمنٹیرینزکی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دےدی ۔
ایم پی اے کی تنخواہ 5 لاکھ، معاون خصوصی اور مشیر کی تنخواہ 7لاکھ روپےکردی گئی ،پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ6 لاکھ،صوبائی وزیر کی تنخواہ 10 لاکھ روپے ہوگی ،سپیکر پنجاب اسمبلی کےتنخواہ 10 لاکھ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ روپےہوگی۔
 صوبائی کابینہ نےگزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طور پر منظوری دی، کابینہ کی منظوری کے بعداب یہ بل اسمبلی میں پاس ہونےکیلئے جائےگا۔
 پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کےبعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا ،ترجمان پنجاب حکومت نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب کابینہ نے تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دےدی ہے۔    

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll