جی این این سوشل

دنیا

ملائیشیا، تھائی لینڈ میں  سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک

تھائی لینڈ حکومت  کی جانب سے  6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملائیشیا، تھائی لینڈ میں  سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک
ملائیشیا، تھائی لینڈ میں  سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک

ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں  ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد حادثات سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے مملاک  ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے   دونوں ممالک سیلابی صورتحال کا سامنا  کر رہے  ہے۔

سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر  مجبور ہیں اور حادثات میں اب تک  19 افراد  ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی  میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں اب تک ایک لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب کہ تھائی لینڈ میں بھی 13 ہزار افراد اپنے علاقے چھوڑ کر کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب تھائی لینڈ حکومت  کی جانب سے  6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں

پاکستان

وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورےکے لیے کل روانہ ہوں گے

شہباز شریف سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورےکے لیے کل روانہ ہوں گے

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے لیے کل اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، وہ سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ولی عہد سے یہ تقریباً چھ ہفتوں میں تیسری ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی سعودی ولی سے ملاقات اہمیت کی حامل ہوگی، خطے کی بدلتی صورتحال، ٹرمپ کا برسر اقتدار آنا سمیت دیگر اہم امور ملاقات میں زیر غور آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ریاض میں منعقدہ ہونے والی واٹر سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وزیر اعظم ”یواین سی سی ڈی“ کی کانفرنس آف دی پارٹیز اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس زمین کی بحالی کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے اور اقوام متحدہ کے تین بڑے معاہدوں (ریو کنونشنز) میں شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کیخلاف سماعت کرنےوالا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی  تعیناتی کیخلاف سماعت کرنےوالا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس کے دوران آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی.

جسٹس امین الدین کی سربراہی مین آئینی بنچ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس امین الدین نےکہا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن کا ممبرتھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نےکہا جسٹس امین الدین اورمیں جوڈیشل کمیشن کے ممبران ہیں، کمیشن کے دوججز یہ والا کیس نہیں سن سکتے، کیس میں جوڈیشل کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا سینیارٹی کوئی بنیادی حق نہیں ہے، سینیارٹی سے ہٹ کرچیف جسٹس تعیناتی کی ماضی میں مثالیں موجود ہیں۔

آئینی بینچ نےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس دوسرے آئینی بینچ میں مقررکرنے کا حکم دےدیا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا  فیصلہ ،مگر کیوں؟

 ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کےباوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز  بند کرنے کا  فیصلہ ،مگر کیوں؟

وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں قائم 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے  کے حوالے سے بھی غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم ہونے سے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا گیا ہے جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی بند کرنے کا پلان ہے۔

 ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کےباوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، ان کا مزید کہنا ہے کہ جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورزبندش کی زد میں آئے ہیں۔

واضح رہے  کہ اس سال اگست میں وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند کردی تھی، وفاقی حکومت چینی، آٹا اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دے رہی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll