جی این این سوشل

پاکستان

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتو ں میں کمی کردی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں دیا جائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتو ں میں کمی  کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے ، نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں دیا جائے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین پر نہیں ہوگا۔ 

دنیا

ملائیشیا، تھائی لینڈ میں  سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک

تھائی لینڈ حکومت  کی جانب سے  6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا، تھائی لینڈ میں  سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک

ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں  ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد حادثات سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے مملاک  ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے   دونوں ممالک سیلابی صورتحال کا سامنا  کر رہے  ہے۔

سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر  مجبور ہیں اور حادثات میں اب تک  19 افراد  ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی  میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں اب تک ایک لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب کہ تھائی لینڈ میں بھی 13 ہزار افراد اپنے علاقے چھوڑ کر کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب تھائی لینڈ حکومت  کی جانب سے  6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان نے یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کی جانب سے عبد السبحان نے 6 جبکہ محمد احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان نے یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دے  کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات  کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں پر 245 رنز ہی بنا سکی۔ 

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈی سوزا 84  اورمحمد ریان 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبد السبحان نے 6 جبکہ محمد احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس قبل متحدہ عرب امارات نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 314 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان 132 اور محمد ریاض اللہ 106رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتشار کے لیے خیبرپختونخوا کے وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے ، بیرسٹر عقیل ملک

مشیر برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا ہے کہ انتشار کے لیے خیبرپختونخوا کے وسائل کو استعمال کیا جاتا ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انتشار کے لیے خیبرپختونخوا کے وسائل کو استعمال کیا  جا رہا ہے ، بیرسٹر عقیل ملک

مشیر برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا ہے کہ انتشار کے لیے خیبرپختونخوا کے وسائل کو استعمال کیا جاتا ہے۔

 مشیر برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار کے لیے خیبرپختونخوا کے وسائل کو استعمال کیا جاتا ہے، شر پسند عناصر نے قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملے کیے، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے۔

بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا، تحریک انتشار بار بار انتشار پھیلانے کی کوشش کر چکی، پی ٹی آئی نے ہر اہم موقع پر انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll