کھیل
دوسرا ٹی 20 :زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے ، قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے،
پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کر دیا تھا۔
دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔
کھیل
سفیان مقیم نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا
سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر سفیان مقیم نے پاکستان کے لیے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔
سفیان مقیم پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف کھیلے جانےوالے دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنے نام کیا۔
سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت زمبابوے کی پوری ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل نے 6 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان کے لئے ٹی 20 میچ میں بہترین باؤلنگ کرنے والے باؤلر تھے۔
علاقائی
سندھ صوبائی کابینہ کمیٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری
اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا جس میں توانائی، محکمہ آبپاشی اور دیگر ضروری امور شامل تھے
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سعید غنی کی مشترکہ سربراہی میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیپکو کے تحت کیڈٹ کالج سکھر کے لیے الیکٹریفیکشن ورک کی منظوری دی گئی، جب کہ سکھر کے گرڈ اسٹیشن پر مظاہرہ کرنے والے افراد کے لیے سولر ہوم سسٹم کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا جس میں توانائی، محکمہ آبپاشی اور دیگر ضروری امور شامل تھے۔ اجلاس میں محکمہ جاتی اہداف طے کیے گئے اور بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ، سولر سسٹمز کے لیے بلاکس مختص کرنے، نارا کینال کے ابتدائی دو کلومیٹر کے لیے کنکریٹ کی لائن کی تعمیر، شہداد ائر بیس اور جیکب آباد سٹی کی پروٹیکشن کے لیے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔
کیڈٹ کالج سانگھڑ کے لیے 440 کلو واٹ انرجی سسٹم اور شہباز ایئر بیس اور جیکب آباد سٹی کی پروٹیکشن جیسے ایجنڈے پر بحث کی گئی، تاہم ان پر آئندہ اجلاس تک فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔
پاکستان
جب کوئی باہر نکلا ہی نہیں تو کوئی نظر کیسے آتا، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان کی سیاست سے صاف کرنا ہے۔ اور پی ٹی آئی کی جانب سے بار بار کال دی گئی تو کوئی پنجاب سے نہیں نکلا۔ جلاؤ گھیراؤ کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اور پوری ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا۔ چند ماہ کے اندر پورے پنجاب میں صفائی کا مربوط نظام بنایا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ 2018 میں شہباز شریف پنجاب کو مؤثر حالت میں چھوڑ کر گئے۔ لیکن جب میں نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تو شہباز شریف کا ترقی کرتا صوبہ نہیں ملا۔ تاہم اب پنجاب کے شہروں اور گاؤں میں یکساں صفائی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں بہت ترقی ہوئی تھی۔ اور اب دوبارہ سے پنجاب میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔ پنجاب کو صاف ستھرا رکھنا صرف حکومت کا کام نہیں۔ بلکہ ہمارے ذمہ داری ہے کہ پنجاب کی ہر گلی ہر محلہ صاف ہو۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان کی سیاست سے صاف کرنا ہے۔ اور پی ٹی آئی کی جانب سے بار بار کال دی گئی تو کوئی پنجاب سے نہیں نکلا۔ جلاؤ گھیراؤ کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔
جبکہ سلمان اکرم راجہ نے کہا لاہور کی سڑکوں پر ہوں کسی کو جمع نہیں ہونے دیا جا رہا۔ جب کوئی باہر نکلا ہی نہیں تو کوئی نظر کیسے آتا۔
-
کھیل 2 دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی برکس ممالک پرسو فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی