پاکستان
ای سی او ممالک کےدرمیان اقتصادی تعاون سے خطے میں امن واستحکام آئے گا، اسحا ق ڈار
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ریل اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے رہا ہے تاکہ ہمسایہ ملکوں اور دیگر ممالک کے ساتھ اشیاء کی نقل و حمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ وسیع تر روابط، ویزے کی پالیسی میں نرمی اور سرحدی طریقہ کار کو آسان بنانا ای سی او کے خطے کی جغرافیائی اور اقتصادی استعداد کار سے استفادہ کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے آج(منگل کو) ایران کے شہر مشہد میں ای سی او کانفرنس کے وزراء کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس حکمت عملی سے پائیدار ترقی کے لئے ایک دوسرے پر انحصار کرنے اور رکن ملکوں کو توانائی کے وسائل کے موثر استعمال کیلئے بہتر حکمت عملی وضع کرنے میں مدد ملے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ای سی او ملکوں کے درمیان وسیع تر اقتصادی تعاون سے خطے میں امن و استحکام آئے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ خطے اور ای سی او کے ادارے بہتر حکمت عملی اور عوامی سطح پر رابطوں کے ذریعے ہدہرے اے مقاصد کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ریل اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے رہا ہے تاکہ ہمسایہ ملکوں اور دیگر ممالک کے ساتھ اشیاء کی نقل و حمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اسحاق ڈار نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور لبنان اور شام پر اس کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش ظاہر کی جہاں اسرائیل نے علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
پاکستان
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ
عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ ہوگئے ۔
عمر ایوب نے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ میرے خلاف بے شمار مقدمات ہیں جس کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کو وقت نہیں دے سکتا ۔
واضح رہے کہ عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے۔
دنیا
اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد منظور
جنرل اسمبلی نے مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے قرارداد منظور کرلی۔
جنرل اسمبلی نے 8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے قرارداد منظورکرلی، امریکا اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے حق کو بھی تسلیم کیا جبکہ مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ 1967 کی سرحدی تقسیم کے مطابق دو ریاستی حل کا مطلب ہے کہ دونوں ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ امن و امان کے ساتھ رہیں۔
اجلاس کے دوران جون 2025 میں نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں سفارتی کوششوں کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔
پاکستان
بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات
اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
اکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے دوطرفہ سماجی و ثقافتی رابطوں میں اضافہ پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
-
دنیا 2 دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری