- Home
- News
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 123 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم ، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 123 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں 545 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 7 پیسے سستی ہوئی جس کے انٹر بینک میں ڈالر 277.92 روپے سے کم ہو کر 277.85 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 4 گھنٹے قبل
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 4 گھنٹے قبل