افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہوچکا، صورتحال بگڑی تو پاکستان متاثر ہو گا: شاہ محمود
ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہو چکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ افغانستان میں صورتحال بگڑی تو پاکستان متاثر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ افغان صدر کی امریکی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں اور ہم مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ن لیگ دورمیں گرے لسٹ میں گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فیٹف ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کیا جس کا نتیجہ ہے کہ فیٹف کے 27 میں سے 26 اہداف پرعملدرآمد ہوچکا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو گرےلسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے لیکن کچھ قوتیں فیٹف کو سیاسی طور پراستعمال کررہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بھارت نے فیٹف کو سیاسی طورپراستعمال کیا۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ نے کہا کہ بجٹ پاس ہونے پرپنجاب حکومت کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں ںے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا الگ سے سالانہ ترقیاتی پروگرام ہوگا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے 189 بلین کا سالانہ ترقیاتی پروگرام مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے مختص پیسہ جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہو۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا کام شروعہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 63 ایکٹر زمین پرجنوبی پنجاب سیکریٹریٹ تعمیر ہوگا جب کہ بہاولپور میں 30 ایکٹر زمین پر سیکریٹریٹ تعمیر ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں پوسٹ آفس نہیں بااختیار افسران چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مختص بجٹ 11 اضلاع کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت جوائنٹ ورکنگ گروپ چین کے ساتھ قائم کیا اور کپاس کی ریسرچ کے لیے ایک پلان مرتب کیا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی اگلے ہفتے ملتان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں کاٹن پروڈکشن بحال ہو۔
انہوں نےمزید کہا کہ ن لیگ کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق 14 قوانین میں ترامیم کی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو وائٹ لسٹ میں ہونا چاہیے۔

اٹلی کے وزیر داخلہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے
- 6 hours ago

پہلگام واقعہ :روس پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہےصدر مملکت
- 7 hours ago
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، پاک فضائیہ نے 3 بھارتی طیارے مار گرائے
- an hour ago
بھارتی حملے: 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 minutes ago

دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے باؤلر انتقا ل کر گیا
- 6 hours ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے منظور
- 10 hours ago

وزیراعظم نے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا
- 5 hours ago
بھارت کا رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ، 3 شہری شہید، 12 زخمی
- an hour ago

خانیوال:خسرہ کے مریضوں کی تعداد میںمسلسل اضافہ،ا سپیشل سیکرٹری صحت نے نوٹس لے لیا
- 11 hours ago

اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملہ، ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنےکا دعویٰ
- 9 hours ago

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 7 اہلکار شہید،5 زخمی
- 10 hours ago

پہلگام واقعہ:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا
- 11 hours ago