جی این این سوشل

علاقائی

کراچی:سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ٹارگٹ کلرعبیدالرحمن کو گرفتار کر لیا

کراچی : سی ٹی ڈی نے لیاری مرزا آدم خان روڈ سے کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد اور ٹارگٹ کلر عبیدالرحمٰن عرف عبید کیپری گرفتارکر لیا گیا جبکہ ملزم سے دستی بم برآمد ہوا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی:سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ٹارگٹ کلرعبیدالرحمن کو گرفتار کر لیا
کراچی:سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ٹارگٹ کلرعبیدالرحمن کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق عبید کیپری کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد عاصم کیپری کا بھائی ہے،دہشتگرد عاصم کیپری کو عدالتوں سے سزائے موت ہوچکی ہے۔

دہشتگرد عبید کیپری 6 سے زائد فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔دہشتگرد عبیدالرحمٰن کی جانب سے ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے ساجد قریشی سمیت 6 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا گیا ۔

ملزم کراچی میں اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کررہا تھا ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد عبید کیپری جیل میں قید اور رہا ہونے والے کئی دہشتگردوں سے رابطے میں ہے اور ہدایات لیتا ہے ۔

تجارت

ایف بی آرنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آرنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پرکی گئی۔ ایف بی آر کے پورٹل پرغیرمعمولی رش، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 دن بڑھانے کی تجویز
 
دوسری جانب ایف بی آر نے ستمبر کیلئے ٹیکس کا ٹارگٹ پوراکرلیا۔ ستمبر کیلئے ٹیکس کا 1098ارب کا ٹارگٹ بڑھ کر 1100ارب ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ، فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے اہم رہنما فتح شریف ابوالامین شہید

اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مختلف شہروں پر فضائی بمباری مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والوں حملوں  میں مزید 105 لبنانی جاں بحق ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی  جارحیت جاری ، فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے اہم رہنما فتح شریف ابوالامین شہید

لبنان میں ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے اہم رہنما فتح شریف ابوالامین شہید ہوگئے ۔

حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی حملے میں فتح شریف سمیت ان کےکچھ اہل خانہ بھی شہید ہوئے۔ 
لبنان میں رات گئے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں فلسطین کی ایک اور مزاحمتی تنظیم پاپولر فرنٹ کے بھی 3 اہم رہنما بھی مارے گئے۔    

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مختلف شہروں پر فضائی بمباری مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والوں حملوں  میں مزید 105 لبنانی جاں بحق ہوئے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، لبنان پر زمینی جنگ مسلط کر دی

اسرائیل نے شدید فضائی حملوں کے ساتھ ٹینکوں اور توپ خانے سے لبنان پر حملہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، لبنان پر زمینی جنگ مسلط کر دی

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شدید فضائی حملوں کے ساتھ ٹینکوں اور توپ خانے سے لبنان پر حملہ کردیا جس کے باعث لبنانی فوج سرحد سے 5 کلو میٹر پیچھے ہٹ گئی۔

ادھر حزب اللہ کا کہنا ہےکہ سرحدی قصبوں میں اسرائیلی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں، راکٹوں سے اسرائیلی اڈوں پر بھی حملے کیے گئے جب کہ  بیروت ائیرپورٹ کے قریب اسرائیل نے حملہ کیا اور سیدون شہر میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ لبنان میں زمینی کارروائی 2006ء کی جنگ سے چھوٹی ہوگی جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان پر پیر کو اسرائیلی فضائی حملوں میں 95 شہری شہید اور 172 زخمی ہوئے۔ حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے طویل زمینی جنگ کے لیے تیار ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے محدود جنگ چھیڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll