- Home
- News
الو ارجن کی فلم پشپا 2نہ دکھانے پر شہری کی تھیٹر میں توڑ پھوڑ، مالک کو جان سے مارنے کی دھمکی
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بجوری وینا اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا
بھارتی ریاست تلنگانہ میں اداکار الو ارجن کی فلم 'پشپا 2' نہ دکھانے پر تھیٹر میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔
بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ساوّتھ فلموں کے اداکار الو ارجن کی فلم 'پشپا 2' نہ دکھانے پر تھیٹر میں ہنگامہ برپا ہوگیا،رپورٹس کے مطابق ایک شہری بجوری وینا اور اس کے ساتھیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تھیٹر میں لگے شیشوں کو نقصان بھی پہنچایا۔
احتجاج پر تھیٹر کے مالک نے پولیس کو شکایت درج کی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بجوری وینا اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلم 'پشپا 2، دی رول' کا سال بھر انتظار کیا گیا ہے اور یہ فلم باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرے گی۔یہ فلم بھارت میں گزشتہ روز ہی ریلیز ہوئی ہے جس کے ہیرو تیلگو اداکار الو ارجن اور اداکارہ رشمیکا مندنا ہیں۔
واضح رہے کہ ساوّتھ فلم پشپا 2 فلم پشپا کو سیکیوئل ہے ، فلم پشپا کا شمار ہندوستان کی سب سے زیادہ کمائی والی فلموں کی فہرست میں ہوتا ہے۔
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 9 گھنٹے قبل
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
- 6 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
- 8 گھنٹے قبل
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- 6 گھنٹے قبل
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
- 7 گھنٹے قبل