پی ٹی آئی قیادت نے 9 مئی کو عوام کو اکسایا، اسد عمر، اعظم سواتی اور حافظ فرحت عباس سمیت دیگر ملزمان قصور وار ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ


مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو مجرم قرار دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت کی اور جے آئی ٹی نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے مختلف مقدمات کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے 9 مئی کو عوام کو اکسایا، اسد عمر، اعظم سواتی اور حافظ فرحت عباس سمیت دیگر ملزمان قصور وار ہیں۔
دوران سماعت فاضل جج نے ملزمان کے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ تفتیش مکمل کرنے کا کہہ رہے تھے، اب بات ختم ہو گئی، اس لیے بحث کرتے ہیں، آپ تاریخ بتا دیں۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے وکلا کو 9 مئی کو مختلف مقدمات میں دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر 14 جنوری کو طلب کر لیا۔

وزیر اعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنےکی ہدایت
- 3 منٹ قبل

روس کا یوکرین کی سرکاری عمارت پرڈرونز اور میزائل سے حملہ، 3 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد عدالت میں پیش کردیے
- 4 گھنٹے قبل
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہو گا،پاکستان،یورپ اور شمالی امریکہ میں بھی دیکھا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل

نتخابات میں شکست پر جاپانی وزیرِ اعظم شیگیرو اشیبا نے استعفیٰ دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پی سی بی نے پاکستان ،افغانستان اور سری لنکا کے مابین ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی آبی جاریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا
- 6 گھنٹے قبل

قازقستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- 4 گھنٹے قبل

صدر ن لیگ نواز شریف کی جنرل ہسپتال آمد، طبی معائنہ کرایا
- ایک گھنٹہ قبل

صدر زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

سہ فریقی سیریزکا فائنل :پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 19 منٹ قبل

شمالی وزیرستان :یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقاریب کا انعقاد،ضلعی انتظامیہ و عسکری افسران کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل