دنیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سول ایوی ایشن کا دن آج منایا جا رہا ہے
اس دن کو منانے کا آغاز1996 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظوری سے ہوا
پاکستان سمیت دنیا بھر ہوا بازی(سول ایوی ایشن ) کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا قیام 1944 میں عمل میں آیا اور اس نے اپنے قیام کے 52 سال بعد 1996 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظوری سے بین الاقوامی ہوا بازی کا دن منانا شروع کیا۔
اس دن کو منانے کا مقصد مسافروں کو محفوظ ترین سفری سہولیات فراہم کرنا، ہوا بازی کے اہم شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا،انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی اہمیت کے متعلق شعور بیدار کرنا اور بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کیلئے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
سول ایوی ایشن" رن وے پرجہاز کے ٹیک آف سے لینڈنگ تک کلیدی کردار کا حامل ہے، ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑنے والے جہاز پر ریڈار اور دیگر جدید آلات کی مدد سے نگاہ رکھتا ہے۔
کھیل
سعودی عرب کوپہلی دفعہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
سعودی عرب 2034 میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا
سعودی عرب کو2034 میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔
سعودی عرب فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا عرب دنیا کا دوسرا ملک ہو گا، اس سے قبل 2022 میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کا اعزاز قطر کو حاصل ہوا تھا جو کہ پہلا عرب ملک ہے۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں سعودی عرب کی میزبانی تصدیق کر دی۔
View this post on Instagram
2034 کا فیفا ورلڈ کپ میں فٹبال سعودی عرب کے 5 شہروں میں منعقد ہو گا، اور 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کرینگے۔
علاوہ ازیں 2030 کا فٹبال ورلڈ کپ تین براعظموں کے 6 ملکوں میں کھیلا جائیگا، ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، پرتگال اور اسپین کو دی گئی ہے۔
جبکہ اس ایونٹ کے ابتدائی تین میچز جنوبی امریکا کے تین ممالک پیراگوائے، ارجنٹائن اور یوراگوائے میں ہوں گے۔
جنوبی امریکا میں ہونے والے یہ تین میچز ورلڈ کپ کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کیلئے تیاریاں شروع کردی تھیں اور جدید طرز پر سٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن بھی تیار کیا تھا۔
تجارت
ریکارڈ پر ریکارڈ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پی ایس ایکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سٹاک مارکیٹ میں 2500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے
ریکارڈ پر ریکارڈ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں 2500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1913 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان
300 سے زائد پاکستانی شام سے بحفاظت پاکستان پہنچ گئے،ترجمان دفتر خارجہ
شام کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ شام میں تمام پاکستانیوں کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف ہے اوراب تک 300 سے زائد پاکستانی شام سے محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،
پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو شام میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش ہے، اسرائیل کی جانب سے حملوں میں شام کے آبادیوں کو تباہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 225 کے مطابق کثیرالقومیتی اور سب کی شمولیت سے نظام بننا چاہیے اور کسی بیرونی قوت کو شامی لوگوں کا مستقبل طے کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔
غزہ کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پاس قرار داد کی حمایت کرتا ہے اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان قاہرہ میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کرے گا، اس سے قبل پاکستان ڈی ایٹ وزارتی اجلاس میں شرکت کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پر وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کیا ہے، ہم دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
محسن نقوی کی پرویز خٹک سے ملاقات، ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ
-
تجارت 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش
-
علاقائی ایک دن پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا