علاقائی
وزیر اعلی مریم نواز کا چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لیے "کاروبار کارڈ" متعارف کرانے کا اعلان
چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم کے تحت 5 سال تک قرض ادا کرنا ہوگا
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے "کاروبار کارڈ" اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں درمیانے درجے کے کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بلاسود سمال اور میڈیم لون دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
کاروبار کارڈ اسکیم کے تحت ایک سے 10 لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا، چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم کے تحت 5 سال تک قرض ادا کرنا ہوگا، کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت دس ایریاز میں ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہوسکے گا ۔ جبکہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی اسٹارٹ اپ کے لئے ترجیحاً لون مل سکے گا۔
چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سمال اور میڈیم لون اسکیم کیلئے جامع پلان طلب کرلیا ،بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کیلئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔
ٹیکنالوجی
گوگل نے اے آئی ماڈل جیمنائی کا نیا اور پہلے سے زیادہ طاقتور ورژن متعارف کرا دیا
گوگل نے نئے اے آئی ماڈل کو جیمنائی 2.0 فلیش کا نام دیا ہے
گوگل نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی کا نیا اور پہلے سے زیادہ طاقتور ورژن متعارف کرا دیا ہے۔
گوگل نے نئے اے آئی ماڈل کو جیمنائی 2.0 فلیش کا نام دیا ہے اور یہ عالمی سطح پر چیٹ ورژن میں دستیاب ہوگا۔اس کا ایک تجرباتی ملٹی ماڈل ورژن بھی ہے جو ڈویلپرز کو ٹیکسٹ ٹو اسپیچ اور تصاویر بنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔
گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے ایک بیان میں کہا کہ 'اگر جیمنائی 1.0 تفصیلات کو سمجھنے اور منظم کرنے کے لیے تھا تو جیمنائی 2.0 اس عمل کو بہت زیادہ کارآمد بنا دے گا'۔
کمپنی کے مطابق جیمنائی 2.0 نے سابقہ ماڈل کو مختلف شعبوں جیسے کوڈ جنریشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ صارفین چیٹ آپٹیمائزڈ فلیش 2.0 کو ویب پر ماڈل مینیو پر جاکر سلیکٹ کرسکتے ہیں جبکہ موبائل ایپ میں رسائی جلد دستیاب ہوگی۔
ملٹی ماڈل ورژن گوگل کے اے آئی اسٹوڈیو اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔
Agentic اے آئی سے مراد ایسا سسٹم ہے جو خودمختار طور پر فیصلے کرنے، صارفین کے لیے کام کرنے اور اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کے مطابق اب بھی اسے انسانی ہدایت اور نگرانی کی ضرورت ہوگی مگر یہ ماڈل صارف کی ماضی کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر خودکار طور پر ہوٹل بکنگ، کھانے کے مقامات پر ریزرویشن اور شیڈول تیار کرسکے گا۔
پاکستان
300 سے زائد پاکستانی شام سے بحفاظت پاکستان پہنچ گئے،ترجمان دفتر خارجہ
شام کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ شام میں تمام پاکستانیوں کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف ہے اوراب تک 300 سے زائد پاکستانی شام سے محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،
پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو شام میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش ہے، اسرائیل کی جانب سے حملوں میں شام کے آبادیوں کو تباہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 225 کے مطابق کثیرالقومیتی اور سب کی شمولیت سے نظام بننا چاہیے اور کسی بیرونی قوت کو شامی لوگوں کا مستقبل طے کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔
غزہ کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پاس قرار داد کی حمایت کرتا ہے اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان قاہرہ میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کرے گا، اس سے قبل پاکستان ڈی ایٹ وزارتی اجلاس میں شرکت کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پر وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کیا ہے، ہم دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
تفریح
اداکارہ مریم نفیس نے کس کے گھر جانے سے انکار کیا؟
اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، مریم نفیس
پاکستان کی نامور اداکارہ مریم نفیس نے اپنی پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میں کسی کے گھر جانے سے انکار کروں تو وہ میری پھوپھو کا گھر ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔
میزبان نے اداکارہ سے دادا کی فیملی سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریم نفیس نے پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔
مریم نفیس نے کہا کہ اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ ٹوکسک(toxic) ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کوپہلی دفعہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
تجارت 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ