جی این این سوشل

دنیا

جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے نفاذ پر صدر نے معافی مانگ لی ، مستعفی ہونے سے انکار

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ہزاروں مظاہرین نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے نفاذ پر صدر نے معافی مانگ لی ،  مستعفی ہونے سے انکار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے نفاذ پر صدر نے معافی مانگ لی تاہم مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔

قوم سے ٹی وی خطاب  میں جنوبی کوریا کے صدر یون نے کہا ہے کہ مارشل لاء کے نفاذ پر معذرت خواہ ہوں، ایسی کوئی دوسری کوشش نہیں کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں آج صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ ہو گی، حکمران جماعت نے مواخذے کی تحریک کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مارشل لاء کے فیصلے کی قانونی اور سیاسی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔

اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک ناکام ہو جاتی ہے تو بدھ کو دوبارہ غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ہزاروں مظاہرین نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

تجارت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔

پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہو گئی۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی اضافے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 443 روپے تک پہنچ گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 450 روپے ہو گئی۔ جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 42 روپے کا اضافہ ہوا۔ اور 10 گرام چاندی کی قیمت اضافے کے بعد 2 ہزار 957 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 693 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت

 اربوں کی امداد کے باوجود پاکستان میں ہسپتالوں کی حالت بری ہے،حکومت عوم کو ہسپتالوں میں سہولیات دینے سے قاصر ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت

لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت ہے ۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کی 12 کروڑ آبادی کیلئے مختلف ہسپتالوں میں  صرف 940 وینٹی لیٹرزموجود ہیں۔
 لاہور کی ڈیرھ کروڑ سے زائد آبادی کیلئے صرف 520 وینٹی لیٹرز ہیں، پنجاب بھر میں انھستھیزیا ڈاکٹرز اور ٹیکنیشن کی بھی شدید قلت ہے،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وینٹی لیٹرز موجود لیکن چلانا والا ہی کوئی نہیں ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہسپتالوں کے مکمل بیڈز کی تعداد کے15فیصد وینٹی لیٹرز ہونے چاہیے، موجودہ صورتحال کے مطابق وینٹی لیٹرز پر 4فیصد بیڈز پر ہیں میو ہسپتال 27سو بیڈز صرف 90 وینٹی لیٹرز ہیں، جناح ہسپتال 14سو بیڈز صرف 80 وینٹی لیٹرز ہیں ،سروسز ہسپتال 15 سو بیڈز صرف 75 وینٹی لیٹرز ہیں۔

 گنگارام ہسپتال میں 30 جبکہ جنرل ہسپتال میں 55 وینٹی لیٹرز ہیں چلڈرن ہسپتال میں 105 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، کرونا کے دوران خریدے گئے اور ڈونیشن کے وینٹی لیٹرز پڑے پڑے خراب ہو گئے ہیں،بیشتر وینٹی لیٹرز ہسپتالوں سے چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
بیشتر کریٹیکل مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر ملتا ہی نہیں ،سنجیدہ مریض وینٹی لیٹرز کی انتظار میں ہی دم توڑ جاتے ہیں، نجی ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر کے ایک دن کا خرچہ 30 سے 50 ہزار روپے ہے۔    


دوسری جانب حکومت جاپان کیجانب سے پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3بلین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
 اربوں کی امداد کے باوجود پاکستان میں ہسپتالوں کی حالت بری ہے،حکومت عوم کو ہسپتالوں میں سہولیات دینے سے قاصر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور تاجکستان مشترکہ کمیشن کا اجلاس،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور تاجکستان مشترکہ کمیشن کا اجلاس،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور تاجکستان نے آج اسلام آبادمیں ساتویں پاکستان تاجکستان مشترکہ کمیشن کے اختتامی اجلاس میں مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے تجارت میں اضافے‘ رکاوٹیں دور کرنے اور تاجکستان پاکستان راہداری تجارت معاہدے کے تحت ٹرانزٹ ٹریڈ کے بارے میں ایک مشترکہ رابطہ کمیٹی کے قیام کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاسا1000 توانائی منصوبہ جلد مکمل ہوگا جس سے دنوں ممالک بھرپور انداز میں مستفید ہوں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کے توانائی ار آبی وسائل کے وزیرجیم اے ڈیلتر نے  دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص توانائی‘ تجارت‘ زراعت ‘ تعلیم اور صنعت کے شعبوں میں تعاون اور باہمی فائد ے کے لئے وسیع مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے تاجکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll