امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ ادائیگی کرتے ہوئے مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا


پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے چترال میں امریکی شکاری نے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر سیزن کے پہلے مارخور کا شکار کرلیا۔
امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ ادائیگی کرتے ہوئے مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فاروق نبی نے میڈیا کو بتایا کہ اکتوبر میں ہونے والی بولی میں امریکی شہری نے مارخور کا شکار کرنے کے لیے پرمٹ حاصل کیا تھا۔
فاروق نبی کے مطابق امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے اتوار 8 دسمبر کو وائلڈ لائف حکام کے زیرنگرانی پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا جبکہ شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال جبکہ سینگ کی لمبائی 49.5 انچ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں برس محکمہ وائلڈ لائف نے مارخور کے شکار کے لیے 4 پرمٹ فروخت کیے، اس نیلامی میں چترال کے تھوشی ون کنزرونسی اور تھوشی ٹو کنزرونسی کے دونوں پرمٹ ریکارڈ 2 لاکھ 71 ہزار فی پرمٹ کے حساب سے فروخت ہوئے تھے۔
فاروق نبی نے کہاکہ کوہستان کے علاقے کیگا کی کنزرونسی میں مارخور کے شکار کا ایک پرمٹ ایک لاکھ 81 ہزار ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا تھا جبکہ گہریت گول چترال کی کمیونٹی منیجیڈ گیم ریزرو میں مارخور کے شکار کا واحد پرمٹ ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سرگرمیوں کے لیے بھی رقم دی جاتی ہے۔

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 10 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 7 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 11 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل









