افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، مزید 5 اضلاع پر قبضہ کرنے کی اطلاعات۔ کئی علاقوں میں فورسز کیساتھ جھڑپیں جاری، صوبہ پروان میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 24 جون تک ملک کے 85 اضلاع پر طالبان اپنے مکمل قبضہ جما چکے تھے۔ یکم جون کے بعد سے طالبان کی مسلح کارروائیوں میں بیت زیادہ تیزی آ گئی ہے، اب طالبان روزانہ کئی کئی اضلاع پر اپنا قبضہ رہے ہیں۔
افغان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شہریوں کی جانیں بچانے کے لئے دفاعی حکمت عملی کے تحت بیشتر پسپائی اختیار کی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہم ڈیڑھ ماہ کے قلیل عرصے میں 83 اضلاع پراپنا قبضہ کر چکے ہیں۔
ارزگان کے صدر مقام ترینکوٹ میں سینکڑوں افراد نے طالبان کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہیں اور حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ کچھ حلقے عام لوگوں کو صرف اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لئے مزاحمت کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ وہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گا جو لوگوں کو جنگ پر اکسا رہے ہیں اور عام شہریوں کو ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب ، عامر ڈوگر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری
- an hour ago

ملک میں عید الفطرکب منائی جائے گی ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتا دیا
- 3 hours ago

پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری،لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا
- 2 hours ago

ہالی وڈ فلم ’انورا‘ نے آسکر ایوارڈ میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا
- 4 hours ago

پمز اسپتال کی چار رکنی ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ
- an hour ago

نجی گیسٹ ہاؤس میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے نیب افسر کی موت پر اہم انکشافات سامنے آ گئے
- 2 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایک سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی، بیرسٹر سیف
- 3 hours ago

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ جاری، ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہو گئی
- 3 hours ago

معاشی بحران: ایرانی وزیر خزانہ مواخذے کے بعد برطرف
- 2 hours ago

ایرانی نائب صدر جواد ظریف عہدے سےمستعفی
- 2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل
- 22 minutes ago

پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور
- 2 hours ago