تجارت
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ 2 کاروباری روز کے دوران آنے والی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 400 روپے ہوگئی
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی1714 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ36 ہزار 968 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کااضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2652 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
، واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے تھی۔
جرم
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ، 7خوارجی جہنم واصل
ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ،دو مختلف آپریشنز میں 7خوارجی جہنم واصل،جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی، جس کےنتیجے میں 4 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، خوارجیوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں وطن کا بہادر بیٹا شہید شہید لانس محمد امین کا تعلق فیصل آباد سے ہے ان کی عمر 34 سال ہے ۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 دسمبر کو شمالی وزرستان میں دو مختلف مقامات پر خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں میں دوسری جھڑپ سپن وام کے مقام پر ہوئی ، علاقے میں دیگر خوارجیوں کا پتہ چلانے کےلیے سرچ آپریشن کیا گیا ، کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
صحت
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت
اربوں کی امداد کے باوجود پاکستان میں ہسپتالوں کی حالت بری ہے،حکومت عوم کو ہسپتالوں میں سہولیات دینے سے قاصر ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت ہے ۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کی 12 کروڑ آبادی کیلئے مختلف ہسپتالوں میں صرف 940 وینٹی لیٹرزموجود ہیں۔
لاہور کی ڈیرھ کروڑ سے زائد آبادی کیلئے صرف 520 وینٹی لیٹرز ہیں، پنجاب بھر میں انھستھیزیا ڈاکٹرز اور ٹیکنیشن کی بھی شدید قلت ہے،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وینٹی لیٹرز موجود لیکن چلانا والا ہی کوئی نہیں ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہسپتالوں کے مکمل بیڈز کی تعداد کے15فیصد وینٹی لیٹرز ہونے چاہیے، موجودہ صورتحال کے مطابق وینٹی لیٹرز پر 4فیصد بیڈز پر ہیں میو ہسپتال 27سو بیڈز صرف 90 وینٹی لیٹرز ہیں، جناح ہسپتال 14سو بیڈز صرف 80 وینٹی لیٹرز ہیں ،سروسز ہسپتال 15 سو بیڈز صرف 75 وینٹی لیٹرز ہیں۔
گنگارام ہسپتال میں 30 جبکہ جنرل ہسپتال میں 55 وینٹی لیٹرز ہیں چلڈرن ہسپتال میں 105 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، کرونا کے دوران خریدے گئے اور ڈونیشن کے وینٹی لیٹرز پڑے پڑے خراب ہو گئے ہیں،بیشتر وینٹی لیٹرز ہسپتالوں سے چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
بیشتر کریٹیکل مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر ملتا ہی نہیں ،سنجیدہ مریض وینٹی لیٹرز کی انتظار میں ہی دم توڑ جاتے ہیں، نجی ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر کے ایک دن کا خرچہ 30 سے 50 ہزار روپے ہے۔
دوسری جانب حکومت جاپان کیجانب سے پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3بلین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اربوں کی امداد کے باوجود پاکستان میں ہسپتالوں کی حالت بری ہے،حکومت عوم کو ہسپتالوں میں سہولیات دینے سے قاصر ہے۔
پاکستان
عام انتخابات 2024 میں دھاندلی ،آئینی بینچ نے 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں
آئینی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024 میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمینے وکیل نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ سماعت مقررکرنے کی استدعا کردی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار قیوم خان، محمود اختر اور میاں شبیر عدالت پیش نہیں ہوئے۔
جس پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024 میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیں۔
یاد رہے کہ تینوں درخواست گزاروں نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی پر درخواستیں دائر کی تھیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل حامد خان نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
وکیل حامد خان نے کہا کہ نوٹس موصول نہیں ہوا جس کے باعث کیس کی تیاری نہیں کر سکا، موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کیس مقرر کیا جائے، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے حامد خان سے کہا کہ آپ کو نوٹس بھیجا ہوا ہے، اپنے اے او آر سے رابطے میں رہا کریں۔
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
کھیل ایک دن پہلے
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
-
تجارت ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی