Advertisement

اسرائیلی فوج کا شام کے بحری بیڑے اور بندرگاہاوں پر لنگر انداز جہازوں پر حملہ

فوج کا مقصد شام میں اُن اسٹریٹجک صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہے جو ریاست کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 11th 2024, 3:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج کا  شام کے بحری بیڑے اور بندرگاہاوں پر لنگر انداز جہازوں پر حملہ

اسرائیل کی فوج نے شام کے بحری بیڑے اور بندرگاہوں پر لنگر انداز جہازوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے جہازوں نے پیر کی رات البیضا اور اللاذقيہ کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا جہاں شامی بحریہ کے 15 بحری جہاز لنگر انداز تھے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے مختلف علاقوں میں متعدد فوجی اور عسکریت پسندوں کے اہداف پر 350 سے زیادہ فضائی حملے کیے  جبکہ زمینی افواج کو شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان غیر فوجی بفر زون میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے شامی بحری بیڑے کو تباہ کرنے کو ’بڑی کامیابی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے اسرائیلی فوج کا مقصد شام میں اُن اسٹریٹجک صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہے جو اسرائیل کی ریاست کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب سمیت چند عرب ممالک نے اسرائیل کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں میں بفر زون پر قبضے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ مصر، قطر اور سعودی عرب کی جانب سے جاری بیانات میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کا یہ اقدام شام کی خود مختاری، بین الاقوامی قانون اور 1974 کے ’ڈِس انگیجمنٹ‘ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

قطر کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ  صورتحال ناقابل قبول ہے کہ اسرائیل اس وقت حالات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔

Advertisement
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 7 گھنٹے قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • ایک دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 7 گھنٹے قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • ایک دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • ایک دن قبل
Advertisement