جرم

سیکیورٹی فورسز کی   شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ، 7خوارجی جہنم واصل

ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی  فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔  

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 دن قبل پر دسمبر 11 2024، 8:42 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی   شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ، 7خوارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی  شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ،دو مختلف آپریشنز میں 7خوارجی جہنم واصل،جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔  

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ  میران شاہ میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی، جس کےنتیجے میں  4 خارجی دہشت گرد جہنم واصل  ہوگئے، خوارجیوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں وطن کا بہادر بیٹا شہید شہید لانس محمد امین کا تعلق فیصل آباد سے ہے ان کی عمر 34 سال ہے ۔   

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق  سکیورٹی  فورسز نے 10 اور 11 دسمبر کو شمالی وزرستان میں دو مختلف مقامات پر خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی  فورسز اور خارجی دہشت گردوں میں دوسری جھڑپ سپن وام کے مقام پر ہوئی ، علاقے میں دیگر خوارجیوں کا پتہ چلانے کےلیے سرچ آپریشن کیا گیا ، کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔  

ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی  فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔