جی این این سوشل

جرم

شکارپور : جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

شکار پور: سندھ کے ضلع شکار پور کے نواحی گاؤں میں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شکارپور : جتوئی قبیلے کے دو گروپوں  میں فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق
شکارپور : جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

جی این این کے مطابق  شکار پور کے نواحی گاؤں  رستم کے قریب دیرینہ دشمنی دوافراد کی جان لے گئی ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔  پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی شناخت جمشید اور ضمیر جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے  تحصیل اسپتال خانپور منتقل کیا گیا ہے  ۔پولیس  کاکہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں  فائرنگ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ   ہے۔ مزید خون ریزی کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری  نفری علاقے میں  روانہ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق شکارپورمیں ایک ماہ کے دوران دونوں گروپوں کے اب تک  خاتون  سمیت 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

تجارت

ایف بی آرنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آرنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پرکی گئی۔ ایف بی آر کے پورٹل پرغیرمعمولی رش، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 دن بڑھانے کی تجویز
 
دوسری جانب ایف بی آر نے ستمبر کیلئے ٹیکس کا ٹارگٹ پوراکرلیا۔ ستمبر کیلئے ٹیکس کا 1098ارب کا ٹارگٹ بڑھ کر 1100ارب ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو جیل میں بے جا تنگ کیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف

جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو  جیل میں بے جا  تنگ کیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز کی حکومت میں خواتین پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی راج کماری مریم نواز کے احکامات پر جیل میں بشریٰ بی بی کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ با پردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لے کر تضحیک کی جارہی ہے۔ رات کو نیند سے جگاکر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ انہیں راتوں کو جگاکر بالوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے عمران خان کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہیں اور خان کی طاقت بنی ہوئی ہیں۔ راج کماری مریم نواز کی جعلی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پشاور کی بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔ بزرگ خاتون مریم نواز کی ماں کی جگہ تھی ان پر بھی ترس نہیں کھایا۔ بغض عمران میں جعلی حکومت بوڑھوں بچوں کا بھی خیال نہیں کرتے کررہی۔ جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رمضان شوگر مل ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رمضان شوگر مل ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت  ریلیف مانگ لیا

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔

بعد ازاں، احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔

عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll