جی این این سوشل

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ  بی بی پر فرد جرم عائد
توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ  بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سپیشل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔

بانی چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا، ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے ضروری تحقیقاتی کارروائی کے بعد چالان عدالت میں جمع کرا دیا تھا۔

سپیشل کورٹ سنٹرل ون اسلام آباد نے فرد جرم عائد کی، جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ اس کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی۔

 

پاکستان

آئینی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیخر آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس ختم ہو چکا ہے، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیخر آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیخر آرڈیننس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت دیگر کی دائر درخواستیں خارج کر دیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

 بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس ختم ہو چکا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرڈیننس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر میں پارلیمنٹ نے قانون سازی کر دی ہے۔آرڈیننس کے تحت بنی کمیٹی ختم ہوگئی، کمیٹی کے فیصلوں کو پاس اینڈ کلوز ٹرانزیکشنز کا تحفظ ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت کمیٹی کے ایکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قانون آجائے تو آرڈیننس خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آئین صدر پاکستان کو آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آرڈیننس کو چیلنج کیا تھا، افراسیاب خٹک، احتشام الحق اور اکمل باری نے بھی آرڈیننس کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

واضح رہے کہ 20 ستمبر کو صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط بعد سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 نافذ ہو گیا۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 منظور کیا تھا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکارہ مریم نفیس نے کس کے گھر جانے سے انکار کیا؟

اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، مریم نفیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکارہ مریم نفیس نے کس کے گھر جانے سے انکار کیا؟

پاکستان کی نامور اداکارہ مریم نفیس نے اپنی پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میں کسی کے گھر جانے سے انکار  کروں تو وہ میری پھوپھو کا گھر ہے۔

اداکارہ نے حال  ہی میں دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔

میزبان نے اداکارہ سے دادا کی فیملی سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریم نفیس نے پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔

مریم نفیس نے کہا کہ اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ ٹوکسک(toxic) ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پروٹیز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا


جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور جس میں اہم افریقی کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔
ون ڈے میچوں میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹمبا بواما کریں گے۔ جبکہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں
کاگیسو ربادا، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ 18 سالہ فاسٹ باؤلر کفوینا مافاکا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو ون ڈے میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
واضح رہے کہ کفوینا مافاکا نے رواں سال انڈر 19 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔


جنوبی افریقہ کا اسکواڈ درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ٹیمبا باوما (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، کیشو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل، کاگیسو ربادا، ٹریسٹان اسٹبس، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی اور ریسی وین دیر ڈیسن۔دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 17 دسمبر سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll