دبئی:مشہور سیاح ، پائلٹ اور گلوکار فخر عالم متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 27جون کو فخر عالم کو گولڈن ویزے سے نوازا،مشہور سیاح اور پائلٹ فخر عالم پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے 2018 میں پوری دنیا کا چکر لگایا ۔
یاد رہے کہ دنیا بھر کے سفر کے دوران فخر عالم نے پاکستان اور متحدہ امارات کا جھنڈا اٹھایا ہوا تھا۔
فخرعالم کوگولڈن ویزہ ملا تو اس کے چند گھنٹے بعد انھوں نے انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور اس پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور اعلیٰ حکام کے شکر گزار ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں آئندہ دبئی سے زیادہ کام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ یہ شہر مجھے بہت متاثر کرتا ہے یہاں کے اعلیٰ حکام آپ کی بہت زیادہ حوصلہ فضائی کرتے ہیں ۔
45 سالہ پاکستانی سیاح نے اب دبئی میں سکونت اختیار کرلی ہے کراچی دبئی سے 90 منٹ کی مسافت پر ہے ان کا کہنا ہے کہ میں کراچی اور دبئی دونوں شہروں سے کام کررہا ہوں ۔
فخرعالم کا کہنا تھا کہ گولڈن ویزہ فنکاروں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ان کو اس سے حوصلہ افزائی ملتی ہے۔
فخر عالم کو 2005 کے زلزلے میں فلاحی کام کرنے پر صدر مشرف نے ان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل







