دنیا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،وحشیانہ بمباری سے ایک ہی خاندان کے22 افراد شہید
اسرائیل بمباری سے شہید ہونے والوں فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار805 تک جا پہنچی
غزہ میں اسررائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی مہم جاری ہے، اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری سے غزہ میں ایک ہی خاندان کے 22 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بیت لاہیامیں وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 22 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیل بمباری سے شہید ہونے والوں فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار805 تک جا پہنچی، جن میںاکثریت بچوں اور خواتین کی ہیں۔
جبکہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 796 فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں نے شہید کیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک دفعہ پھر غزہ میں جنگ بندی کے حوالے قرار داد منظور کرتے ہوئے فوری طور پر سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔
تفریح
اداکارہ مریم نفیس نے کس کے گھر جانے سے انکار کیا؟
اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، مریم نفیس
پاکستان کی نامور اداکارہ مریم نفیس نے اپنی پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میں کسی کے گھر جانے سے انکار کروں تو وہ میری پھوپھو کا گھر ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔
میزبان نے اداکارہ سے دادا کی فیملی سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریم نفیس نے پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔
مریم نفیس نے کہا کہ اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ ٹوکسک(toxic) ہیں۔
تجارت
وفاقی وزیر تجارت کی زیر صدارت ٹی ڈی اے پی بورڈ کا اجلاس
اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے کے تحت ٹی ڈی اے پی کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال کی زیر صدارت ٹی ڈی اے پی تجارت و سرمایہ کاری کی ترقی کے ادارے کے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ادارے کی ساخت اور کارکردگی میں بہتری کے لیے اصلاحات پر زور دیا گیا۔
وزیر تجارت نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی کی ساخت کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ادارہ بہتر طور پر کام کر سکے اور ملک کی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے سکے۔
اجلاس میں معروف بزنس مین زبیر موتی والا اور دیگر اہم اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے کے تحت ٹی ڈی اے پی کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
جام کمال نے ٹیکسپو کے انتظامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں سیکیورٹی کے مضبوط انتظامات انتہائی ضروری ہیں۔
پاکستان
آئینی ترمیم پر دستخط ہو گئے مگر مدارس بل پر کیوں نہیں؟مولانا فضل الرحمان
مدارس بل پہلےسینیٹ سے پاس ہوا، صدر زرداری نے پھر دستخط کیوں نہیں کئے، پریس کانفرنس
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے آئینی ترمیم پر دستخط ہو سکتے ہیں تو مدارس بل پر کیوں نہیں؟
مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن کو غیرضروری طور پر گھمبیر بنایا جا رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق قانون پہلے قومی اسمبلی سے پاس ہوا پھر سینیٹ سے، مدارس رجسٹریشن کا مسودہ حکومت نے تیار کیا،مدارس بل کی تیاری میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی شامل تھی،مدارس بل کا معاملہ غیرضروری طور پر الجھا دیا گیا،ہماری شکایت صرف ایوان صدر اور صدر مملکت سے ہے۔
پریس کانفرنس میں سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کو بلانے والے ہی تنازع کے ذمہ دار ہیں،دیگر مدارس کی وزارت تعلیم سے رجسٹریشن کا ملبہ ہم پر نہ گرایا جائے،انہوں نے سوال کہ کیا 10 دن صدر کے دستخط نہ کرنے سے وہ خود بخود ایکٹ نہیں بن جاتا؟۔ کیا صدر کے پاس کسی بل پر دوسری بار اعتراض پارلیمان کو بھیجنے کا اختیار ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اگر مدارس بل پر عدالت سے رجوع کرنا پڑا تو کریں گے،جو ایکٹ بن چکا ہے، اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،ان کا مزید کہنا تھ کہ اگر مدارس بل پر دستخط نہ ہوئے تو ہم عوام میں جائیں گے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
دنیا ایک دن پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
محسن نقوی کی پرویز خٹک سے ملاقات، ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل 8 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کوپہلی دفعہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
تفریح 3 گھنٹے پہلے
خلیل الرحمان قمر اغوا کیس:عدالت نے 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی