شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، آزادکشمیر انتخابات پر مشاورت
لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہو ا ہے ۔

جی این این کےمطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں آزادکشمیر انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ پارٹی قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کردی ۔
ٹیلفونگ گفتگو میں دونوں کے درمیان کشمیر الیکشن کی مہم مریم نواز کو سوپنے پر اتفاق کیاگیا ، جبکہ پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف نے ہدایت کی کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔ قائد نو ن لیگ نے شہبازشریف سے کہا کہ مریم نواز اورآپ الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں۔ جن میں حکومت کی کشمیر پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں۔ دونوں رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ سے پیٹرول سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی چیزوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ۔پارٹی قائد نے حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کرنے کی ہدایت کردی ۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11 ویں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کے مطابق آزادکشمیرکے 33، مہاجرین جموں کشمیرکے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے اور اس الیکشن میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیاگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں 28 لاکھ17 ہزار 90 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 747 ہے۔

پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ، کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی
- 40 minutes ago

پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے
- 2 hours ago

پاک بھارت کشیدگی،علی ظفر نے مقبول ملی ترانے "اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے" کا نیا ورژن جاری کردیا
- an hour ago
کئی رو ز کے مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
- 24 minutes ago

پاک بھارت کشیدگی،پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 11 مئی تک بند رہیں گے
- an hour ago
1737459860-0-600x450.webp&w=3840&q=75)
جنگی جنون میں مبتلا مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کر کے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب
- an hour ago

پاکستان نے بھارت کی طرف سےآئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے
- 4 hours ago

پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ،چاہتے ہیں خطے میں امن قائم ہوں ،اداکاراحسن خان
- 3 minutes ago

لاہور میں کیمبرج کے او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ
- 3 hours ago

گوگل کا سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 3 hours ago

بھارت کا بزدلانہ حملہ: آذربائیجان نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
- an hour ago

بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا،وزیر اعظم
- 29 minutes ago