پاکستان سپر لیگ 6 ( پی ایس ایل ) میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر کا خواب کیا ہے؟
لاہور : پی ایس ایل 6 کے بہترین باؤلر شاہنواز دھانی کہتے ہیں کہ ان کا خواب ہے کہ وہ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوائیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ 6 ( پی ایس ایل ) میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ" میری ٹیم ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا ہے اب میری خواہش ہے کہ میں قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلوں اور پاکستان کو ورلڈ کپ جتواؤں"۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں بین الا قوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ شاہنواز دھانی پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر ہیں ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 20وکٹیں حاصل کیں ۔
یاد رہے کہ شاہنواز دھانی سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے ایک گائوں کے رہائشی ہیں شروع میں ان کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ان کے پاس کھیلنے کے لیے کرکٹ کٹ تک بھی نہیں تھی لیکن انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا بلکہ اپنے مقصد پر ڈٹے رہے اور پاکستان سپر لیگ 6 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ، کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی
- 5 hours ago

کشیدگی کے باعث کراچی،لاہور،اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کی فضائی حدود ایک دفعہ پھر بند،نوٹم جاری
- 3 hours ago

بھارت کا بزدلانہ حملہ: آذربائیجان نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
- 5 hours ago

پاکستان اپنے دفاع میں بھارت کیخلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،وزیر اعظم کا مارکو روبیو سے رابطہ
- 2 hours ago
کئی رو ز کے مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
- 5 hours ago

پاک بھارت کشیدگی،پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 11 مئی تک بند رہیں گے
- 5 hours ago
اگر بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہ دیا گیا تو مریم نواز بھی نتھیا گلی اپنے گھر جا کر دکھائیں، علی امین
- 3 hours ago

امرتسر میں بھارت نےخود ہی اپنی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 hours ago

پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ،چاہتے ہیں خطے میں امن قائم ہوں ،اداکاراحسن خان
- 4 hours ago

بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا،وزیر اعظم
- 5 hours ago

ڈرون حملوں کے بعد بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، وزیردفاع کا واضح اعلان
- 3 hours ago

بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں، سیکیورٹی ذرائع
- 30 minutes ago