جی این این سوشل

تجارت

اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگل میل عبور کر لیا، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

انڈیکس 848 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار 796 کی سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگل میل عبور کر لیا، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگل میل عبور کر لیا، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ  میں تیزی کا رحجان  برقرار ہے،ہنڈرڈ انڈیکس نے نئی بلند ترین ایک لاکھ 17 ہزار کی حد بھی عبور کر لی،دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں منفی کاروبار کا آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار میں تیزی دیکھی گئی،اور 100 انڈیکس 848 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار 796 کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز اسٹاک ماراکیٹ میں زبردست تیزی  کے ساتھ کاروبار کا  آغاز ہوا اور 100 انڈیکس  نے 2 نئی بلندیوں  کو عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر گراوٹ کا شکار ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پرامریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہونے کے بعد  278.17 روپے سے 278.10 روپے پر آ گیا۔

پاکستان

فتنہ الخوارج شاہد عمر کی ہلاکت اور افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت

افغان صوبہ کنڑ میں  نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہد عمرکو تین خوارجیوں طارق، خاکسار اور  عدنان سمیت ہلاک کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فتنہ الخوارج  شاہد عمر کی ہلاکت اور افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت

فتنہ الخوارج کا دہشت گرد شاہد عمر کی ہلاکت افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت

افغان صوبہ کنڑ میں  نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فتنہ الخوارج کے ایک اہم دہشت گرد شاہد عمرکو تین خوارجیوں طارق، خاکسار اور  عدنان سمیت ہلاک کر دیا گیا۔ صوبہ کنڑ میں ٹی ٹی پی خوارج کے ارکان کا قتل اس حقیقت کو ثابت کرتا ہے کہ فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے افغانستان میں اڈے ہیں اور ان کے کمانڈر بغیر کسی پابندی کے آزادانہ گھوم رہے ہیں۔

عمر خالد خراسانی اور ملا فضل اللہ جیسے ٹی ٹی پی رہنماؤں کی ماضی میں ہلاکتیں افغان سرزمین پر ان کی موجودگی کا ثبوت ہیں۔ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی بار بار ہلاکتیں اس حقیقت کو بھی ثابت کرتی ہیں کہ دہشت گرد گروپ خاص طور پر ٹی ٹی پی اور اس سے وابستہ تنظیمیں پاکستان میں حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہی ہیں۔

افغانستان میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی بار بار ہلاکتوں سے افغان عبوری حکومت کے دعوے جھوٹے ثابت ہوتے ہیں، جو مسلسل ان کے وجود سے انکار کرتی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ ترین رپورٹ میں واضح طور پر افغانستان میں علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں (ٹی ٹی پی، داعش اور القاعدہ) کی موجودگی اور محفوظ پناہ گاہوں اور افغان عبوری حکومت کی جانب سے ان کی حمایت کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں پاکستان کے بار بار موقف کی توثیق کرتی ہے۔ ایک پڑوسی ہونے کے ناطے، پاکستان خاص طور پر ٹی ٹی پی اور داعش کے دہشت گرد حملوں کی وجہ سے متاثر ہے جو کھلے عام افغانستان کی سرزمین سے کام کرتے ہیں۔

افغان حکومت علاقائی اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گرد گروہوں کے خلاف حقیقی معنوں میں کارروائی کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ضلع کرم: راستوں کی بندش اور ادویات کی قلت ہونے سے 2 ماہ میں 29 بچے انتقال کرگئے

راستوں کی بندش کے باعث ضلع میں اشیائے خورونوش، پیٹرول،گیس اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع کرم: راستوں کی بندش اور ادویات کی قلت ہونے سے 2 ماہ میں 29 بچے انتقال کرگئے

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میںراستوں کی بندش اور بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے دو ماہ  میں 29 بچے انتقال کر گئے 

کرم کے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کے مطابق ضلع میں امن ومان کی صورتحال سے متعلق قائم کیے جانے والا گرینڈ جرگہ آج دوبارہ شروع ہوگا۔ 

دوسری جانب ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ پشاور پاراچنار سمیت آمدورفت کے راستے گزشتہ 70 دنوں سے بند ہیں، راستوں کی بندش کے باعث ضلع میں اشیائے خورونوش، پیٹرول،گیس اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار ڈاکٹر سید میر حسن جان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک پاراچنار اسپتال میں علاج نہ ملنے اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے 29 بچے دم توڑ گئے ہیں، انہوں نے ادویات اور آپریشن کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دیگر اموات کی تعداد نہیں بتائی۔

 تاہم ایم ایس سید میر حسن جان کا کہنا تھاکہ ادویات اور علاج معالجے سمیت آپریشن کی سہولیات نہ ہونے سے 29 بچوں کے علاوہ دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہنگامی بنیادوں پر اسپتال کے لیے ادویات اور دیگر سہولیات فراہم نہ کی گئیں  تو بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ 

واضح رہے کہ 21 نومبر کو ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پرہونے والی  فائرنگ کے بعد قبائل کے درمیان  تصادم کی جھڑپیں شروع ہو گئیں تھی جس کے نتیجے میں 133 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور 200 سے کے قریب زخمی ہوئے تھے جس کے بعد تاحال راستے بند ہیں جب کہ امن و امان کے حوالے سے قائم کیا گیا جرگہ گزشتہ بیٹھک میں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے 16 جنوری تک علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور ہائیکورٹ نے 16 جنوری تک علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

پشاورہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

 پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll