جی این این سوشل

علاقائی

شانگلہ : پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملے سے 2 اہلکار شہید

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے راکٹ لانچر سے گنانگر پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شانگلہ : پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملے سے 2 اہلکار شہید
شانگلہ : پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملے سے 2 اہلکار شہید

شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کےراکٹ  حملے میں2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے راکٹ لانچر سے گنانگر پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان شہید ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شانگلہ واقعے پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع شانگلہ میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔

پاکستان

ایسا  نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں، وزیر دفاع خواجہ آصف

شیر افضل مروت نےجو بات کی وہ خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے، اور تحریک انصاف سے پہلی بار ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا، وزیر دفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایسا  نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیاستدان معاملات کے حل کیلئے سیاسی زبان استعمال کرتے ہیں، آپ بلکل سول نافرمانی کریں، دھمکیوں سے معاملات حل نہیں ہوتے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ماضی کو حذف کردیا جائے تو یہ نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ  مجھے نہیں معلوم ڈی چوک میں کتنی اموات ہوئی ہیں، کھوسہ صاحب 278 کہتے ہیں اور اب 12 اموات پر آئے ہوئے ہیں، جو پولیس اور رینجرز اہلکار شہید ہوئے اس پر بھی افسوس کریں، اعتراف کرنے پر ہی اللہ کی عدالت میں بخشش کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کی باضابطہ شروعات نہیں ہوئی، معاملات  پیار ، محبت  سے آگے بڑھتے  ہیں دھمکیوں سے نہیں، ہماری اس جنگ میں نقصان ملک اور عوام کا ہورہا ہے، پاراچنار واقعات کا بھی اسی جنگ سے تعلق ہے، سیاسی تلخیاں بڑھ گئیں تو مذاکرات کی کامیابی کی توقع نہ رکھیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف ضرور اسلام آباد پر حملہ کریں، ان کا حق ہے لیکن خیبرپختونخوا حکومت دیگر مسائل میں الجھی ہوئی ہے، حکومت کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاراچنار میں آج بھی آگ نہیں بجھ سکی، پاراچنار کے مسئلے کا پائیدار حل ضروری ہے لیکن ہم سیاستدان ان چیزوں میں الجھے رہیں گے تو یہ مسائل کیسے حل کریں گے۔

تحریک انصاف سےمذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  یہ باتیں کمیٹی بن گئی ہے اور یہ ہوگیا ہے، اس سلسلے میں مثبت رد عمل تب ہی آسکتا ہے جب کوئی پیش قدمی ہوگی جب کہ شیر افضل مروت نےجو بات کی وہ خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے، اور تحریک انصاف سے پہلی بار خوشگور ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا۔

انہوں نے کہا کہ میری زبان آگ اگلتی ضرور ہے لیکن میں نے اس ایوان کا حال دیکھا ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج یہ کہتے ہیں کہ جیل میں سہولیات نہیں دی جارہی، سیاسی ورکر شکایتیں نہیں کرتا،جیل میں مجھ سے 6 ڈگری میں کمبل بھی لے لیا گیا تھا، میں نے جائے نماز  پر 12 راتیں گزاریں لیکن کسی سے منتیں نہیں کیں، سیاست دانوں کو برداشت کرنا چاہیے، شکایتیں کرنے سے عزت نفس مجروع ہوتی ہے

وزیر دفاع نے کہا  کہ پی ٹی آئی کی کابینہ نے صرف ایک شخص کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا وہ میں ہوں،جس وقت میں بات کرتا ہوں تو میرا جو بھی قصور ہوتا ہے وہ سامنے آجاتا ہے، تلخیاں ایک دم ختم نہیں ہوتیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ  گاہ عالمی امن کے لیے خطرہ

افغان طالبان کے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو پناہ دینے کے انکار سراسر جھوٹ پر منبی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی  افغانستان میں محفوظ پناہ  گاہ عالمی امن کے لیے خطرہ

فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ  گاہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی  کے کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر کا افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ہلاکت پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ وہ سرحد پار دہشت گرد حملوں میں شدت لانے میں بڑا کردار ادا کر رہا تھا۔ خوارجی شاہد عمر کی موت جو غالباً اندرونی اختلافات یا  ایک کروڑ انعامی رقم کے نتیجے میں ہوئی،  فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی  کی اندرونی ٹھوٹ پھوٹ کو ظاہر کرتی ہے جو لالچ اور طاقت کی مسلسل کشمکش سے جنم لے رہی ہے۔

افغان طالبان کے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو پناہ دینے کے انکار سراسر جھوٹ پر منبی ہیں اور خوارجی  شاہد عمر کی افغان سرزمین پر موجودگی افغان طالبان کی دہشت گردی کی حمایت اور شراکت داری کو بے نقاب کرتی ہے۔ فتنہ الخوارج  کے دہشت گردوں کو پناہ دے کر افغان طالبان خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوت میں تبدیل ہو چکے ہیں جو نہ صرف پاکستان کی سلامتی بلکہ علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن چکے ہیں۔

افغان طالبان کا فتنہ الخوارج  اور دیگر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے سے انکار دہشت گرد اتحادیوں کو ترجیح دینے کے ان کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے خطرے کو حل کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو افغان طالبان کی جانب سے مسلسل مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے میں ان کی عدم دلچسپی اور اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

اگر افغان طالبان فتنہ الخوارج دہشت گردوں کو پناہ دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں تو پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات، بشمول سرحد پار کارروائیاں، کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

اگرچہ خوارجی  شاہد عمر کی موت ایک عارضی کامیابی ہے لیکن افغان طالبان کی غیر ذمہ دارانہ اور منافقانہ پالیسیاں دہشت گردی کو جاری رکھنے کی ضمانت دیتی ہیں جس سے علاقائی عدم استحکام اور عالمی بے اعتمادی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی

عالمی وملکی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روزمزید کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں24 گرام  سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار ایک سو روپے کی کمی  ہوئی ہے جس کے بعدفی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کمی ہوئی ہے جس سے دس گرام سونا  2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے  کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ  میں بھی سونے کی  قیمت میں 21 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا  2637 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے جبکہ اس سے ایک روز قبل  سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کی کم ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll