ایسا نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں، وزیر دفاع خواجہ آصف
شیر افضل مروت نےجو بات کی وہ خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے، اور تحریک انصاف سے پہلی بار ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا، وزیر دفاع


اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیاستدان معاملات کے حل کیلئے سیاسی زبان استعمال کرتے ہیں، آپ بلکل سول نافرمانی کریں، دھمکیوں سے معاملات حل نہیں ہوتے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ماضی کو حذف کردیا جائے تو یہ نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ڈی چوک میں کتنی اموات ہوئی ہیں، کھوسہ صاحب 278 کہتے ہیں اور اب 12 اموات پر آئے ہوئے ہیں، جو پولیس اور رینجرز اہلکار شہید ہوئے اس پر بھی افسوس کریں، اعتراف کرنے پر ہی اللہ کی عدالت میں بخشش کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کی باضابطہ شروعات نہیں ہوئی، معاملات پیار ، محبت سے آگے بڑھتے ہیں دھمکیوں سے نہیں، ہماری اس جنگ میں نقصان ملک اور عوام کا ہورہا ہے، پاراچنار واقعات کا بھی اسی جنگ سے تعلق ہے، سیاسی تلخیاں بڑھ گئیں تو مذاکرات کی کامیابی کی توقع نہ رکھیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف ضرور اسلام آباد پر حملہ کریں، ان کا حق ہے لیکن خیبرپختونخوا حکومت دیگر مسائل میں الجھی ہوئی ہے، حکومت کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاراچنار میں آج بھی آگ نہیں بجھ سکی، پاراچنار کے مسئلے کا پائیدار حل ضروری ہے لیکن ہم سیاستدان ان چیزوں میں الجھے رہیں گے تو یہ مسائل کیسے حل کریں گے۔
تحریک انصاف سےمذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ باتیں کمیٹی بن گئی ہے اور یہ ہوگیا ہے، اس سلسلے میں مثبت رد عمل تب ہی آسکتا ہے جب کوئی پیش قدمی ہوگی جب کہ شیر افضل مروت نےجو بات کی وہ خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے، اور تحریک انصاف سے پہلی بار خوشگور ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا۔
انہوں نے کہا کہ میری زبان آگ اگلتی ضرور ہے لیکن میں نے اس ایوان کا حال دیکھا ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج یہ کہتے ہیں کہ جیل میں سہولیات نہیں دی جارہی، سیاسی ورکر شکایتیں نہیں کرتا،جیل میں مجھ سے 6 ڈگری میں کمبل بھی لے لیا گیا تھا، میں نے جائے نماز پر 12 راتیں گزاریں لیکن کسی سے منتیں نہیں کیں، سیاست دانوں کو برداشت کرنا چاہیے، شکایتیں کرنے سے عزت نفس مجروع ہوتی ہے
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کابینہ نے صرف ایک شخص کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا وہ میں ہوں،جس وقت میں بات کرتا ہوں تو میرا جو بھی قصور ہوتا ہے وہ سامنے آجاتا ہے، تلخیاں ایک دم ختم نہیں ہوتیں۔

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 9 hours ago
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 6 hours ago
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 10 hours ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 9 hours ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 10 hours ago
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 10 hours ago

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 3 hours ago

وزیرِ اعظم کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں
- 9 hours ago
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 4 hours ago

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 10 hours ago

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 7 hours ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 9 hours ago