- Home
- News
ڈی جی خان: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2 خارجی دہشتگرد ہلاک
دہشت گردوں نے پولیس پر ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا،ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور پنجاب پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کہ جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق تھانہ وہوا کے علاقے کوٹانی تال میں دہشت گردوں نے پولیس پر ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا،اس دوران سی ٹی ڈی اور ڈی جی خان پولیس ٹیموں کی جوابی کارروائی میں 2 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ تھی۔
خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل کمانڈ ریجنل پولیس آفیسر(آ رپی او) ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی۔ دہشت گرد پنجاب کے تھانوں اور حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دشتگردوں کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او وہوا پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔
پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو دیکھتے ہی دہشت گرد راکٹ، گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے حملہ آور ہوئے ان کی شدید فائرنگ کے باوجود پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی،اس دوران ایلیٹ فورس سمیت بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور دہشتگردوں کو پسپائی کا موقع نہ دیا۔
مقابلے کے دوران 2 خوارجی دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک کر دیئے گئے،دہشت گردوں سے راکٹ لانچرز،ہینڈ گرنیڈ اور دیگر جدید اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس،سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیموں نے سرحدی علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن شروع کردیا ہے۔
صیہونی فورسز کی غزہ میں تازہ کارروائیوں میں 77 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل
بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام 23 مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا
- 2 گھنٹے قبل
سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں
- 22 منٹ قبل
ججز کی تعیناتی ، آئینی بینچ میں ججز کی تعداد اور شمولیت کا طریقہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور کا خط
- 2 گھنٹے قبل
کرم معاملہ بہت حساس ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل
ملک سخت سردی کی لپیٹ میں، کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا
- ایک گھنٹہ قبل