کھیل

ون ڈے سیریز : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلاجائے گا

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کہ برتری حاصل ہے

GNN Web Desk
Published 6 hours ago on Dec 19th 2024, 2:22 pm
ون ڈے سیریز : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلاجائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا،میچ  پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کہ برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ونڈے میچ میں پاکستان نے صائم ایوب کی شاندار سنچری اور سلمان آغا کی آل راونڈر پرفارمنس کی بدولت  جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت کر مسلسل تیسری ون ڈے سیریز اپنے نام کرسکتی ہے۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور زمبابوے سے ون ڈے سیریز جیت چکی ہے۔