علاقائی

الیکشن کمیشن کا بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم

 اس حلقہ سے  باپ پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی 21 سے کامیاب ہوئے تھے

GNN Web Desk
Published 3 hours ago on Dec 19th 2024, 4:53 pm
الیکشن کمیشن کا بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم

الیکشن کمیشن نےصوبائی اسمبلی  بلوچستان کے حلقہ پی بی21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پیپلزپارٹی پارٹی کے امیدوار حسن ظہری کی جانب سے  دائر کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس ریمانڈ بیک کرتے ہوئے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر آج الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا ہے۔

 واضح رہے  کہ باپ پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی 21 سے کامیاب ہوئے تھے۔