- Home
- News
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہو گا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا، میگا ایونٹ پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریڈ رکھا گیا ہے، اس سپورٹ پریڈ میں ٹیموں کی آمد اور اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔ یہ وقت 12 سے 18 فروری تک ہوگا۔
ممکنہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے 3، 3 میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔ ایک سیمی فائنل اور فائنل سمیت 5 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل لاہور میں 9 مارچ کو ہوگا، جبکہ فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ چیمپئنز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز میں معاملات طے پا گئے ہیں اور ممکنہ طور پر دبئی نیوٹرل وینیو ہو گا جس کا باضابطہ اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 4 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 2 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 4 گھنٹے قبل