- Home
- News
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں، شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔
گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔ بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز مانتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔
جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- 20 منٹ قبل
حکومت سے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی نے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا
- 12 منٹ قبل
کرم میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث وزیر اعلی علی امین کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر سروس شروع
- ایک گھنٹہ قبل
ملک کو پولیو وائرس فری بنانے کیلئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
- 7 منٹ قبل
مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت
- 24 منٹ قبل
پاکستان کےٹی 20 اسکواڈ کو بہتر بنانے کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی زیر نگرانی اسٹرائیک فورس قائم
- 36 منٹ قبل