پاکستان

کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم

ملاقات کے بعد سول نافرمانی تحریک کا فیصلہ کیا جائے گا، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 hours ago پر Dec 22nd 2024, 4:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کل  کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کل حکومت اور اپوزیشن کی ملاقات ہوگی جس میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا، کل کی ملاقات کے بعد سول نافرمانی تحریک کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملاقات میں کچھ ہم اپنی سنائیں گے کچھ انکی سنیں گے، ملاقات کے تمام نکات عمران خان سے ڈسکس کریں گے۔ کل کی میٹنگ کے بعد سول نافرمانی تحریک کا فیصلہ کیاجائےگا، سول نافرمانی تحریک کے بارے میں حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے لہذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے شکر گزار ہیں تاہم حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے جانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ اسپیکر ایاز صادق نے کل صبح ساڑھے 11 بجے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیموں کو اپنے دفتر میں مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔