صحت

ملک کو پولیو وائرس فری بنانے کیلئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

انتظامیہ نے شادی، پیدائش، طلاق اور انتقال کے سرٹیفیکٹ کو ضلعی ہیلتھ آفیسر کے این او سی کے ساتھ مشروط کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Dec 22nd 2024, 4:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کو پولیو وائرس فری بنانے کیلئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

ملک کو پولیو وائرس فری بنانے کیلئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامیہ نے شادی، پیدائش، طلاق اور انتقال کے سرٹیفیکٹ کو ضلعی ہیلتھ آفیسر کے این او سی کے ساتھ مشروط کردیا۔

پشاور ضلعی انتظامیہ نے ویلج اور نیبرہُڈ کونسل پیدائش، شادی، طلاق اور انتقال کے اہم سرٹیفیکٹس کو قطرے پلانے کی تصدیق سے منسلک کردیا ہے جو کہ ضلعی ہیلتھ آفیسر کریں گے۔

پشاور میں آخری انسداد پولیو مہم میں 20 ہزار بچے قطروں سے محروم رہ گئے تھے جن میں 8 ہزار بچے انکاری والدین کی وجہ سے قطرے حاصل نہ کرسکے جس کیلئے خصوصی اقدامات ہو رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں رواں سال اب تک 18 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔