- Home
- News
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
شہدا پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی،آرمی چیف سید عاصم منیر
وانا:آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج فتنہ الخوارک اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیز نے جنوبی کوہستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔ جہاں انہیںموجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی،آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندگی کا خاتمہ یقنی بنایا جائے گا۔
آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف افسروں اور جوانوں کے عزم کو سراہا۔ آرمی چیف عاصم منیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو سہولت کاروں سمیت شکست دیں گے، آرمی چیف نے اہلکاروں اور افسروں کے عزم اور جذبہ کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں میں ملوث فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائےگا، دہشتگردی پر اکسانے اور مالی معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی جرات اور غیر متزلزل عزم ملک کی خودمختاری کی بنیاد ہے،سہولت کار، تخریب کار اور فنانسر زکو ریاست مخالف سرگرمیوں کی قیمت چکانی پڑے گی
قبل ازیں وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف سید عاصم منیز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوان شہید ہو گئے تھے۔
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- 5 گھنٹے قبل
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 8 گھنٹے قبل
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
- 6 گھنٹے قبل
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل
ملک کو پولیو وائرس فری بنانے کیلئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
- 7 گھنٹے قبل