خیبرپختونخوا حکومت کا کُرم راستے کی بحالی کیلئے خصوصی فورس کے قیام کا فیصلہ
راستہ محفوظ بنانے کے لیے 399 پولیس اہلکار بھرتی کئے جائیں گے، کابینہ اجلاس


پشاور:خیبرپختونخوا کابینہ نے کُرم میں زمینی راستےکی بحالی کے لیے اسپیشل پولیس فورس کے قیام اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی علی امین کی صدرات میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کُرم میں قیام امن کے لیے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ایسے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ایف آئی اے کے ذریعے نشاندہی کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کُرم میں زمینی راستےکی بحالی کے لیے اسپیشل پولیس فورس قائم کی جائے گی، راستہ محفوظ بنانے کے لیے 399 پولیس اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرم کا مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ یہ دو گروپوں کا تنازع ہے، علاقے میں غیر قانونی بھاری ہتھیاروں کی بھر مار ہے، اتنے بھاری ہتھیار رکھنے اور مورچے بنانے کا کوئی جواز نہیں۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ تیراہ اور جانی خیل میں آپریشن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ کرم کے علاقے پارا چنار میں دو ماہ پہلے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد پارا چنار میں فریقین کے درمیان مسلح جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، واقعے کے بعد سے لے کر اب تک پاراچنار کا ملک کے دوسروں سے حصوں سے رابطہ منقع ہے جس کی وجہ سےعلاقے میں اشیائے خوردنوش اور جان بچانےوالی ادویات کی قلت ہیں،مناسب خوارک اور ادویات نہ ملنے کی وجہ سے اب تک 50 سے زائد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث وزیر اعلی کے پی نے علاقے میں ہیلی کاپٹر سروس شروع کی تھی اور مریضوں کو علاج کے لیے پشاور لایا گیا۔اس کے علاوہ کابینہ اجلاس کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں ادویات کی کمی دور کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اب تک تقریباً 10 ٹن ادویات پہنچائی گئیں، ادویات کرم کے تمام علاقوں کو فراہم کی گئی ہیں۔

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- 16 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 10 گھنٹے قبل

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- 16 گھنٹے قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 10 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- 16 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 13 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 14 گھنٹے قبل

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- 16 گھنٹے قبل












