کھیل

پاکستان جنوبی افریقہ کو ونڈے میں  وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

صائم ایوب میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Dec 23rd 2024, 4:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان جنوبی افریقہ کو ونڈے میں  وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

جوہانبرگ:ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 36 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے جیت لی،اس کے ساتھ ہی پاکستان جنوبی افریقا کو  ون ڈے سیریز تین صفر سے ہرانے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئےسیریز کے آخری میچ میں  پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر308 رنز بنائے۔بارش کے سبب فی اننگز 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے اس ون ڈے سیریز میں دوسری سنچری بناتے ہوئے 101رنز اسکور کیے۔
جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم271 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ہینرک کلاسن نے 81 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ نے 2، 2 محمد حسنین، صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سفیان مقیم نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، صائم ایوب میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔